یکم سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے1 ماہ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ144 نافذ کردی، جس کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز، چیف سیکرٹری، وزیر اعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کردیا، جس میں خلاف ورزی پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ144 کے تحت عاید پابندی فوری نافذ العمل اور1 ماہ کے لیے مؤثر ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔