2025-11-21@04:12:39 GMT
تلاش کی گنتی: 44253

«فخر د ر انی نے کہا»:

    باغ، اسلام آباد (نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگا دی۔ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔ وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش سکول میں تقریباً 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمشن نے وزیراعلی سہیل آفریدی اور این اے 18 سے امیدوار شہر ناز عمر ایوب کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ الیکشن کمشن آج دن 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے این اے 18 ہری پور میں پْرامن ضمنی ا نتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ اور ووٹروں کی جان...
    تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سینیئر صحافی فخر دُرّانی نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کا ٹرائل فارمل طور پر 13 نومبر کی شب ڈیڑھ بجے مکمل ہو چکا ہے اور فیصلے کا اعلان ’کسی بھی وقت‘ متوقع ہے۔ ٹرائل کا عمل تقریباً 11 ماہ جاری رہا، جو فوجی افسران کے خلاف ہونے والے مقدمات میں ایک غیر معمولی طور پر طویل کارروائی ہے۔ وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فائل جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ کو بھجوائی جاتی ہے، جہاں قانونی جانچ پڑتال میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اداروں پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی بیوروکریسی سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد کو شد و مد سے توڑنے کی کوشش کررہی ہے ،ٹریفک پولیس پارٹی کی ٹرانسپورٹ پر لگی فلیکسز کو زبردستی اتروا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی لاوہر کے دفتر کو ایل ڈی اے نے 8لاکھ 74ہزار کا نوٹس سیاسی سرگرمی کرنے پر بھیجا ہے،24گھنٹے میں مہم بند نہ ہوئی تو کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او آفس کا گھیرا ئو کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فیصل میر،مجید غوری نے جوہر ٹائون آفس میں سبط حسن اور شاہد عباس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت صوبے کے سمال ڈیمز سے متعلق اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آبپاشی محمدایازسمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمال ڈیموں کی تعمیر، بحالی، پانی کے مؤثر استعمال اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری محمکہ آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 62 سمال ڈیمز مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ 23 سمال ڈیموں پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمال ڈیمز نہ صرف آبپاشی کے نظام کو مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلزپاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر کراچی کے شہریوں کے بے وقوف بنانے کے لئے کراچی پیکیج کے نام پر ایک افسانہ سنایاہے میئر کراچی نے کراچی کے انفرااسٹریچکر کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں سب...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت  کرتے رہے۔ ایک شرمناک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے دریں اثناء انہوں نے بتایا کہ مشنری سکول میں تعلیم حاصل کی اور ان کے تمام اساتذہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اس شہر کی بین المذاہب ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ ایک وقت تھا جب خواتین کو تصویر والا شناختی کارڈ بنانے کی بھی اجازت نہیں تھی، مگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں خواتین کو شناخت، مالی...
    اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟۔سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کلچرل فورم، سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، کے زیرِ اہتمام معروف کالم نگار، دانشور، ادیب و سینیٹر عرفان صدیقی (مرحوم) کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں وفاقی وزراء، پارلیمینٹرین ،  تاجر رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان صدیقی مرحوم نے سیاست میں برداشت کے  کلچر کو فروغ دیا، ظفر بختاوری نے قرارداد پیش کی کہ اسلام آباد کی کسی سڑک کو عرفان صدیقی کے نام سے منسوب کیا جائے، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹر عرفان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کی ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے، اب وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بے ڈھنگی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ کے عوام کے اصلی ووٹوں اور ان کی تائید سے صوبے میں حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ اور چائنا کٹنگ ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم کی ایم ہمیشہ ٹھپے اور ووٹ چوری اور دھاندلی کے ذریعے ہر حکومت کے ساتھ...
    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے  این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں ٹیلی فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاقی خلاف ورزی کر رہے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4   دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل  آئین کے آرٹیکل 229   اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟  جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229  اور230 کے مطابق کونسل صدر،  گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لوگوں کو ذہنی صحت پر توجہ دینے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کے حملے کے بعد ذہنی مسائل کا سامنا کیا۔ ’finding my way‘ کتاب کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کو بھی شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ اُن لوگوں میں سے تھیں جو ذہنی صحت کو اہمیت نہیں دیتے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کتاب کے ذریعے وہ چاہتی ہیں کہ اس بارے میں آگہی پیدا ہو اور ذہنی صحت سے متعلق شعور بڑھے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طورپر برقرار اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے تاہم یہ امداد نہیں، ٹریڈ اور انویسٹمنٹ سے آگے بڑھنا ہے۔ عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب مکمل طور پر تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ امداد نہیں بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کا نیا فریم ورک ہے، جس کے تحت پاکستان معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا چاہتا ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کررہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے اسکول حاجی اسماعیل لاکھو میں شاگردو ں میں یونیفارم کی تقسیم سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ تفصیلات کے مطابق گورنمنت پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں بچوں میں اسکول یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ے، اس موقع پر یوسی 58 کے چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی اداروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی خصوصی ہدایت پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کے اوقات میں شمع کمرشل ایریا میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں بلا تعطل بجلی فراہم کرنا حیسکو کی ذمہ داری ہے دورے کے دوران حیسکو چیف نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے میں بجلی سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شمع کمرشل میں بجلی کے معیار اور سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ایسوسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میرپورخاص کے سیاسی و سماجی رہنما سلامت لاکھو جھگڑے اور مارپیٹ کے مقدمہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی کی عدم پیشی اور وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سینٹرل جیل پولیس نے سلامت لاکھوکو مارپیٹ اور جھگڑے کے تین الگ الگ مقدمات میں حیدرآباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ کوئی بھی مدعی عدالت میں پیش نہ ہوا اور وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ سلامت لاکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ میں پیش نہیں ہوا اور مقدمہ نہیں چل رہا۔ اپوزیشن کو ڈر ہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی حملوں کے لیے تیار تھے مگر میں نے مداخلت کر کے جنگ رکوا دی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں، میں تنازعات کو حل کرنے میں ماہر ہوں، پاکستان اور بھارت سے کہا آپ جنگ کریں گے تو میں 350 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، ٹیرف لگانے کا کہا تو پاکستان بھارت رک گئے۔ ٹرمپ کا پاک بھارت تنازع سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک دوسرے پر ایٹمی حملے کریں، میں نے کہا آپ...
    لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات ہورہے ہیں، دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں۔
    حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
     وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔  دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔ نادرا کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام  نظام بدلو میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں  کی روانگی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ جمعرات 20 نومبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد ٹرینوں، بسوں اور دیگر سواریوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے، کینٹ اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین بھی روانہ ہوئی جسے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الوداع کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا یہ اجتماع نہ صرف جماعت اسلامی کی تاریخ کا عظیم اجتماع ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، ”بدل...
    امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نام خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کا کہنا ہےکہ بھٹہ انڈسٹری میں ساڑھے چار ملین سے زائد افراد پیشگی نظام میں جکڑے ہیں۔ غیر منصفانہ مزدوری کا یہ طریقہ صدیوں سے جنوبی ایشیا میں رائج ہے ۔امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا کہ ہمیں مائیک برکلے اور ڈاکٹر روبینہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی...
    وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک : فائل فوٹو  وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی کوشش کی ہے، سمجھ نہیں آیا کہ ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ججز کی اس درخواست کے لیے سپریم کورٹ صحیح فورم نہیں، سپریم کورٹ کے رولز اپنا لیے گئے ہیں، وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنا لیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ مستعفی جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جسمانی بے وفائی اور جذبات سے کھیلنا بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ازدواجی زندگی اور محبت میں ملنے والی بے وفائی کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اپنی 38 سالہ ازدواجی زندگی اور دباؤ پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ ’جب کسی شخص سے محبت کی جائے تو دھوکا نہیں دینا چاہیے یہ غلط ہے اور میں اس معاملے میں بہت جذباتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ میں گوندا سے آخری سانس تک غیر مشروط محبت کروں گی اور اگر...
    وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم پر ابتدائی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے تاہم اس پر خاطر خواہ کام درکار ہے جس کے بعد ہی کوئی پیشرفت ممکن ہوگی۔ ان کے مطابق فی الحال اس ترمیم کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم طویل المدتی فوائد رکھتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے، خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ چونکہ کسی ایک جماعت کے پاس 2 تہائی اکثریت نہیں ہے اس لیے 28ویں ترمیم سمیت کسی بھی آئینی تبدیلی کے لیے اتحادی جماعتوں کو ساتھ ملانا ناگزیر...
    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  جس پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ ایئر فورس ون پر صدر ٹرمپ کی صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران پیش آیا۔ جہاں معروف جریدے بلوم برگ کی سینیئر صحافی کیتھرین لوسی نے اُن سے سوال پوچھا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کیتھرین لوسی کے سوال کو پورا سننے کی زحمت ہی نہیں کی اور غیر اخلاقی طور پر درمیان میں سے بات کاٹتے ہوئے خاموش رہنے کو کہا۔ صدر ٹرمپ نے خاتون صحافی کے لیے برے القاب بھی استعمال کیے اور انگلی کے اشارے سے چپ کروا دیا۔ Trump, a literal pig, at reporter on AF1:...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں۔ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے حالات کو بہتر کیا ہے۔میئر...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں 186 پیجز کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ رپورٹ جولائی میں حکومت کو دی تھی لیکن حکومت جاری نہیں کر رہی تھی اور جولائی کی رپورٹ حکومت نے جاکر نومبر میں رات کے اندھیرے میں شائع کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ رپورٹ رات کے اندھیرے کے بجائے دن کے اجالے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
    حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
    فائل فوٹو۔ سیکریٹری گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی عبدالرزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی اسمبلی کی 5 سال کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد وجود میں آئی تھی، جی بی اسمبلی کا 42 واں اور آخری اجلاس کل 2 بجےطلب کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے  سیکریٹری نے مزید کہا کہ نئی اسمبلی کے قیام تک موجودہ اسپیکر اپنے عہدے پر رہیں گے۔ اسمبلی کے آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ2017 کے تحت ہوں گے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجےعہدے سے سبکدوش ہونگے اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوجائےگی۔ گلگت سے ذرائع کے...
    ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا مستقل حصہ بنایا جا رہا ہے، 1.4 لاکھ سے زائد ریڑھی بانوں کو ریاستی تحفظ کے دائرے میں شامل کیا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کی روزی پر اب کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت پہلی اسٹریٹ اکانومی قانون سازی کے لیے تیار ہے جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت احساس ریھڑی بان روزگار تحفظ بل 2025 کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں ریڑھی بانوں کے حقوق کو قانون کا...
     غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے کہا کہ سیلاب نے 22،000 سے زیادہ خیمے تباہ کر دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ترپالوں، گدوں اور کھانا پکانے کے سامان کو دو ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی بدترین جارحیت اور نسل کشی کا سامنے کرنے والے غزہ کے مظلومین کو طوفانی بارشوں نے ایک اور اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے ڈوب گئے ہیں اور کئی پناہ گاہیں ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے زیرِ انتظام غزہ حکومت نے طوفانی موسم سے تقریباً 4.5 ملین ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے...
    کراچی (نیوزڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے دو مبینہ اسمگلر خواتین سے تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی۔ کلیکٹریٹ آف کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دو خواتین مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں تفتیش کے لیے روکا گیا، جہاں کسٹمز کے عملے نے ایک خاتون سے 6143 ڈالر اور 2 کلوگرام سونا اور دوسری مسافر سے 5746 ڈالر اور 1.05 کلوگرام سونا برآمد کیا۔ بیان میں کہا گیا: ”مجموعی طور پر ضبط کیے گئے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔“ بیان میں مزید کہا گیا کہ“ضبط شدہ اشیاء کسٹمز پریونٹیو اسٹاف...
    دفاعی تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ اکھنڈ بھارت ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ اکھنڈ بھارت ہے؟ جواب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایسا ہی ہے، ہم بھی گہرائی میں جاکر مغل ایمپائر کی بحالی کا مطالبہ کرسکتے ہیں کیونکہ انڈیا کبھی آزاد ریاست نہیں تھا، وہ برطانوی دور یا مغل ایمپائر کی صورت میں ریاست تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کو دعائیں دینا چاہییں کہ اس وقت ہم ایک آزاد ملک ہیں، ورنہ اس وقت بھارت میں جو حال ہے وہ دو قومی...
    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی اس کامیابی نے چین کے ہتھیاروں کی صلاحیت کو نمایاں کرنے میں مدد کی اور یہ کہ پاکستانی فضائیہ نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہندوستان کے تین لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور رکنِ پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکی کانگریس کو پیش کی گئی "یو ایس۔چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی ریویو کمیشن" کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ نہ صرف حیران کن ہے بلکہ ہندوستان کے لئے بالکل ناقابل قبول بھی ہے۔ ان کے مطابق اس دستاویز نے ہندوستان کی سفارت کاری کو ایک اور "سنگین جھٹکا" پہنچایا ہے۔ یہ کمیشن...
    ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ برطانیہ کے صدر حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا  ابرار حسینی کا  دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ، مسئول شعبہ مشھد مقدس حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجۃ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین و اراکین کے ساتھ ملاقات کی، ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے علمائے کرام اور اراکین سے برطانیہ...
    دنیا بھر میں ٹرانس جینڈرز بلوغت کے عمل کو روکنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اُن میں جوانی کی علامات ظاہر نہ ہوں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کم عمر ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بلوغت کو روکنے یا اس میں تاخیر کرنے والی دواؤں کے استعمال پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔ وزیر صحت سیمیون براؤن نے کہا کہ اب ڈاکٹرز ٹرانس جینڈرز کے علاج کے طور پر بلوغت کم کرنے والی ادویات تجویز نہیں کر سکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ البتہ وہ ٹرانس جینڈرز نوجوان جو پہلے سے یہ ادویات لے رہے تھے انھیں کورس مکمل کرنے کے لیے یہ ادویات جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وزارتِ صحت...
    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم عثمان بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ چھت پر لے گیا تھا تاہم شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال  کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 3 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے لیا گیا ایک ہار سب کو نظر آتا ہے۔ مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بہت کچھ ہے، اس رپورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ چیزیں شائع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے حکم سے جاری کی گئی ہے، رپورٹ...
    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارت کے گودی میڈیا گودی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈا مہم کا پردہ فاش کردیا، جھوٹ اور فریبی خبریں بنانے کا ماہر بھارتی میڈیا نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر دیا۔ پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر گودی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈا مہم کا پردہ فاش کر دیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے دور حکومت کا احاطہ کیا جو تمام چینلز پر نشر ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ چوہدری انوار الحق نے اپنی...
    مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 3 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے لیا گیا ایک ہار سب کو نظر آتا ہے۔مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بہت کچھ ہے، اس رپورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ چیزیں شائع کی گئی ہیں۔ وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلممزمل اسلم نے کہا کہ...
    یوکرین (ویب ڈیسک) صدر ولودیمر زیلنسکی نے کہا کہ کل مغربی یوکرین میں روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا ہے کہ ٹرنوپول پر کل کے روسی حملے میں 3 بچوں سمیت26 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
    سٹی42: راولپنڈی  میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے  سہیل آفریدی نے  پنجاب کی وزیراعلیٰ پر سخت تنقید کر دی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو "جعلی وزیراعلیٰ" قرار دے دیا۔وزیر اعلی  سہیل آفریدی کنے میڈیا کیمروں کے سامنے کہا، میرے پاس کورٹ کے آرڈر ہیں مجھے ملنے نہیں دیا جارہا ۔ ہنجاب کی جعلی وزیر اعلی کو بحیثیت عورت شرم آنا چاہئے۔ جو واقعہ یہاں پرسوں ہوا وہ ہماری مشرقی روایات کے خلاف ہے ۔ میرے لیڈر کی بہنوں کو ملنے دینا ان کا حق ہے۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ "بانی کی بہنیں غیر سیاسی عورتیں ہیں"، اس کےساتھ ہی انہوں نے کہا، ...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک) سرفراز بگٹی کو ہٹانے کی خبر ذاتی عناد نکلی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر دوستین ڈومکی مبینہ طور پر ترقیاتی فنڈز نہ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ سے ناراض ہیں، سینیٹر دوستین نے سرفراز بگٹی سے ترقیاتی اسکیم کے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے سینیٹر دوستین سے ترقیاتی فنڈز بڑھانے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈومکی کا ترقیاتی فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ خلاف قواعد تھا، انہوں نے فنڈز کے معاملے پر وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم نے سینیٹر دوستین کے مطالبے پر سرفراز بگٹی کو پیغام بھیجوایا تھا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی محاذ پر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج عالمی سطح پر بھی سنی گئی اور امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی توثیق کی۔دانش اسکول کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں پاکستان کی افواج نے عملی کارکردگی سے ثابت کیا کہ قوم کی حفاظت کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہیں،جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا اور امریکی کانگریس نے بھی اس پر مہر لگا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ نے صرف چار دن...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر سیاحتی مقام میں پانی کے راستے میں کوئی ہوٹل نہیں بنے گا۔   وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اوپر کافی ذمہ داریاں ہیں، ہماری وزارتوں میں لوگ فیلڈ میں کم جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کے کام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ہم نے جتنے پروگرام پیش کیئے ہیں ہمارے پاس فنڈز موجود ہیں۔  نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند مصدق ملک نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں چیئرمین کی ضرورت ہے جس کے لیئے...
    پیپلز کانفرنس کے چئیرمین نے کہا کہ لاکھوں کشمیری کاروباریوں، تعلیم اور ملازمت کے سلسلے میں بھارت کی کئی ریاستوں میں مقیم ہیں اور انکے اہل خانہ انکی سلامتی کیلئے کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چئیرمین سجاد لون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی شہری بشمول کشمیریوں کو اپنے ہی ملک میں ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا چاہیئے۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے کشمیریوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہراسانی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کشمیریوں کو منفی انداز...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔ خط میں امریکی کانگریس ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے آپ کی انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا خط میں کہنا ہے کہ اس اہم شعبے میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمے داریوں...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی کانگریس وفد کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم ملاقات خط میں امریکی کانگریس ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے آپ کی انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا خط میں کہنا ہے...
    کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ سینیئر وزیر نے بتایا کہ نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ حافظ نعیم الرحمن نے...
    بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش اسکول میں تقریبا 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیا، جب کہ پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی رپورٹ نے پاکستان کی جیت پر مہر لگادی۔وزیر اعظم نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا، جب کہ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ 4 دن کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو...
    متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. ایوان اور عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے. اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں.  عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریس...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بات ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے بدھ کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں بطور چیئر داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی ’’لازمی اور خاطر خواہ‘‘ معاونت بھی حاصل ہے۔ ساندرا جینسن نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر متعدد بڑے اور ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔ انھوں...
    واشنگٹن: (نیوزڈیسک) امریکی اراکین کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا جس میں حکومت کے ویژنری اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ خط امریکی کانگریس کے اراکین تھامس آر سوزی اور جیک برگمَن نے لکھا، امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے دونوں ممبران نے مریم نواز کو مشترکہ خط ارسال کیا، تھامس آر سوزی امریکی ایوانِ نمائندگان میں خارجہ پالیسی پر مؤثر آواز سمجھے جاتے ہیں۔ جیک برگمَن امریکا کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئر اور بااثر رکن ہیں، دونوں ارکان امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ان کا مشترکہ خط پاکستان امریکہ تعلقات پر اہم پالیسی پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔ سوزی اور برگمن کا خط واشنگٹن میں پاکستان سے...
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچیوں اور والدہ کے اغوا کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ 5جعلی مقدمے کروا کے بچیوں اور عورت کو اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کا وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین تنازع پر وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرکے کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کرے، اسی کیس میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ معطل کردیا ہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے کے روز وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ اعلان ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’نیویارک سٹی کے کمیونسٹ میئر ظہران کوامے ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ یہ ملاقات 21 نومبر جمعہ کو اوول آفس میں ہوگی‘۔ پس منظر: نیویارک سٹی کا تاریخی انتخاب ممدانی 4 نومبر کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے جہاں انہوں نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی۔ کومو نے ڈیموکریٹک نامزدگی...
    کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، ایوان اورعدالتوں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پرآئیں گے، اس شہر میں 17 سالہ جعلی حکومت کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن پلان میں بدلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، عام شہریوں کے مسائل پر ہمارے وکلا عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، ہم عدالتوں سے رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج...
    ڈی ایس پی نے  کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 سپاہی جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی نے  کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
    روایتی پاکستانی شادیوں میں پر تکلف کھانوں اور بڑی تقاریب کا اہتمام ایک عام روایت ہے۔ تاہم ایک شادی کا کارڈ حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس نے اپنی غیر معمولی مگر نہایت بامقصد عبارت سے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔ کارڈ وائرل ہونے کی خاص وجہ اس پر کھانے سے متعلق لکھا نوٹ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’معذرت قبول کیجیئے، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔   اس فیصلے نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو جیت لیا۔ لوگوں نے اس عمل کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم اس بات کی یاد...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعظم کو اب کال نہیں کروں گا، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں ہے تو اس سے بات کرنے کا کیافائدہ۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے روک رہا ہے؟ تین ججز کے احکامات موجود ہیں یہ کہتے ہیں ہم نے آرڈر نہیں دیکھے، عدالتی احکامات اتنے بے توقیر ہو چکے کہ ایک ایس ایچ او کہہ رہا ہے میں نے دیکھا ہی نہیں؟ اداروں کو اس پر فوری ایکشن لے کر اپنے احکامات...
    اسلام آباد: سیکریٹری فوڈ نے کہا ہے کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی قسم متعارف کرائی گئی تھی ہم نے گزشتہ چار سے پانچ ماہ میں سیڈ سیکٹر ریفارمز کی ہیں، ہم نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے کاٹن کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، سیڈ اپروول پراسیس ہم 7 سال سے کم کرکے 3 سال پر لے آئے ہیں۔ ممبر کمیٹی افتخار نذیر نے...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار آئین میں بھٹو کے دور سے ہے، یہ بھٹو کی پیپلز پارٹی آج کس کے ہاتھ میں ہے جو آئین کے آرٹیکل پر عمل درآمد کو غداری کہتی ہے؟ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس اس وقت کسی بھی حکومت کی براہِ راست سربراہی نہیں ہے، اس کے باوجود ہم نے کراچی اور حیدرآباد کے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو چلانے کے لیے ایم کیو ایم کے علاوہ ملک کے پاس کوئی آپشن نہیں، خالد مقبول صدیقی خالد مقبول صدیقی نے...
    — فائل فوٹو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان کا عہدے سے برطرفی کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے اردو یونیورسٹی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم مجھ سے خوش نہیں تھی کیونکہ میں ہمیشہ اردو یونیورسٹی کے مسائل اور گرانٹ کے لیے آواز اٹھاتا تھا۔ میں نے سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ندیم محبوب کو کہا تھا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو میں میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کروں گا۔ اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیاوفاقی اردو...
    خالد مقبول صدیقی—فیس بک فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیے، کراچی کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی کے ترقیاتی کاموں کو ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز مانیٹر کر رہے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے، آئین کہتا ہے کہ بلدیاتی حکومتیں قائم ہونی چاہئیں، عوام کو آئین کے مطابق ان کے حقوق دیں، گلیوں اور سڑکوں کی...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ آپ پیپلز پارٹی کے میئر کو طاقت دیں، کراچی لوٹ کا مال نہیں ہے، کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دیتا ہے، اگر عدالتیں بھی انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جانے کا جمہوری حق استعمال کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پر 17 سال کے قبضے کو اب ختم ہونا چاہیئے، کراچی کے مستقبل پر شب خون مارا جا رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو کرپشن میں تبدیل کیا جا رہا ہے، کراچی...
    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلز پاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے...
    عالمی یومِ اطفال پر خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی یومِ اطفال نہ صرف بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اُن کی بہبود کے لیے نئے عزم اور اجتماعی کوششوں کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کے حقوق، حفاظت اور تعلیم کا یقینی حصول ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،...
    چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری مسائل کے حل اور بلدیاتی سہولیات میں بہتری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت سینئر افسران نے خصوصی شرکت کی۔ ممبران قومی...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس، فلسطینی اتھارٹی سمیت تمام گروپوں کا اتفاق ہے کہ غزہ کے اندر کوئی بھی فورس باہر کی نہیں آنی چاہیئے، جتنی بھی مذاکرات میں یہ بات نہیں لکھی اور مذاکرات کرانے والے ممالک بھی سمجھتے ہیں یہ کام نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم والی پوزیشن میں رہنا چاہیئے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کو صرف ایک فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیئے۔...
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیادرکھ دیا۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سلیم کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرا ن لیگی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہمارا ڈھائی، ڈھائی سال کا معاہدہ ہے، بلوچستان حکومت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے۔سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد ہے، سرفراز بگٹی صوبے میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں جلد مثالی امن قائم ہو جائے گا۔بلوچستان حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے: علی مدد جتکدوسری...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معاملات کا حل گفتگو اور مذاکرات سے ہے، یہ وہ چیز ہے جو ہم نے گزشتہ سالوں میں گنوائی، ہم بحث تمیز کو چھوڑ کر صرف مخالفت کی بات پر قائل ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مخالفت کا نقصان ملک اور معاشرے کو ہوتا ہے، سیاست میں اعتدال قوموں کو آگے لے کر جاتا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست میں اگر انتشار اور انتہا پسندی آئے گی پھر نہ ملک آگے چلے گا اور نہ نظام چل پائے گا۔ پھر وہی ہوگا جو اس ملک میں کئی...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ نئے صوبے کے قیام سے پاکستان کا معاشی حب ترقی کریگا جو خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے ضروری ہے، سندھ کی تقسیم کی لکیر ذوالفقار علی بھٹو نے کھینچی تھی ہم تو اسے عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبے کا قیام مہاجروں کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے مرکزی اور ضلعی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اسے سیاسی نعرہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ صوبے کی تقسیم کی بات پر چراغ پا وزیر کو ملک توڑنے کے نعرے سنائی...
    اپنے بیان میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ اگر کسی بھی نوعیت کا فیصلہ درپیش ہو تو اسکا باقاعدہ اعلان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے نہیں، بلکہ حکومتی سطح پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء بخت محمد کاکڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر دوستین ڈومکی کے حالیہ بیان کو بے بنیاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کے ریمارکس حقائق کے برعکس ہیں اور ایسے بیانات صرف سیاسی ابہام پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست سیاسی رویہ نہیں ہے۔ ایسے تبصروں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک 28 نکاتی روڈ میپ (امن روڈ میپ) تیار کیا ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ ممکن بنانا ہے۔  اس منصوبے میں یوکرین کے لیے “امن و سیکیورٹی گارنٹی” شامل کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس و یوکرین کے ساتھ تعلقات کو بھی اس روڈ میپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔  امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین دونوں صدور بھی امن کی خواہش کا اظہار کر چکے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی )پاکستان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل حملے کر چکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور 1267القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی سربراہ ایمبسڈر سینڈرا جنسن لانڈی نے سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 6ہزار جنگجوں پر مشتمل ٹی ٹی پی علاقے سے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے اٖفغانستان  کی عبوری حکومت کی جانب سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوباقوام متحدہ عثمان جدون نے بتایا کہ پاکستاندہشت گردی کے خاتمے کے عالمی اقدامات میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے، اور اس نے...
    عالمی یوم اطفال 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور ہم سب کا فریضہ ہے کہ آنے والی نسل کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ملک دیں۔ مزید پڑھیں: دہشتگرد حملوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ کی اسلام آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت وزیر نے کہا کہ ملک کئی مشکل حالات سے گزرا ہے اور ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا تاکہ پاکستان سے اس عفریت کا خاتمہ ہو۔ اعظم نذیر تارڑ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم نے آزادکشمیر کے شہر ہاڑی گہل ضلع با غ میں دانش اسکول کا سنگ بنیادرکھ دیا، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے۔ باغ،وزیراعظم شہبازشریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، دانش اسکول کا سلسلہ ہم نے پنجاب سے شروع کیا۔ اگلے سال 23 مارچ کو دانش اسکول باغ کا افتتاح کریں گے،دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے،دانش اسکولوں میں غریب کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت فراہم کررہے ہیں، دانش اسکول ملک کے نامور تعلیمی ادارو ں کا ہم پلہ ہے۔ آئندہ برس...
    ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وسطی اور جنوبی ایشیا میں موجودگی کو ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے عبوری حکام سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ ڈنمارک نے یہ خدشات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیو یارک میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی طویل عرصے سے اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان تنازع کا محور رہی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار واپس آنے کے بعد پاکستان نے الزام...
    بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز باغ: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ ہوئی، ہندوستان کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زوردار تھپڑرسید کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا پاکستان نے بھارت کے 7نئے نکور جہاز گرائے،...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر امریکی کانگریس نے مہر لگا دی ہے۔باغ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں، وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنے کے بل گرایا۔ پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا، امریکی کانگریس رپورٹ...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمان کی گئی ترمیم کو کسی عدالت کے سامنےچیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ پارلیمان بالادست ہے اور پارلیمان کو بالادست ہونا چاہیے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاست میں اگر انتشار اور انتہا پسندی آئے گی پھر نہ ملک آگے چلے گا اور نہ نظام، پھر سیاست دانوں کی بساط لپیٹی جاتی ہے۔ وکلاء ایکشن کمیٹی اجلاس، وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف سامنے آگیا، وکلا...