data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی محاذ پر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج عالمی سطح پر بھی سنی گئی اور امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی توثیق کی۔

دانش اسکول کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں پاکستان کی افواج نے عملی کارکردگی سے ثابت کیا کہ قوم کی حفاظت کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہیں،جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا اور امریکی کانگریس نے بھی اس پر مہر لگا دی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ نے صرف چار دن میں بھارتی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جو ملکی دفاع کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی تقاریر میں بارہا پاکستان کی تعریف کر چکے ہیں،  ٹرمپ نے کئی مواقع پر اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان نے سات نئے بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جو پاکستانی ایئر فورس کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

تقریب کے دوسرے حصے میں وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ دانش اسکول کا منصوبہ پنجاب سے شروع ہوا تھا، جو اب پورے ملک میں پھیل رہا ہے، باغ میں دانش اسکول کا باضابطہ افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کے قیام کی درخواست بھی منظور کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دانش گاہیں ملک کے کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان اداروں میں بچوں کی تعلیم، رہائش، یونیفارم اور دیگر سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی، جبکہ کوشش کی جائے گی کہ مقامی اساتذہ کو روزگار فراہم کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکولز نے کئی خاندانوں کے بند دروازے کھولے اور ان کے بچوں کے لیے ترقی کے نئے راستے فراہم کیے،یہ منصوبہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی یکساں مواقع پیدا کرے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان نے پاکستان کی دانش اسکول کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو