وزیراعظم شہباز شریف نے باغ میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ خوشی کا ہے اور دانش سکول کا سفر پنجاب سے شروع ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں تعمیروترقی کے ذریعے پھیل رہی ہیں اور بھمبر میں اس سکول کا 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ پاکستان نے 4 دن کی جنگ میں بھارت کو زناٹے دار تپھڑ رسید کیے، پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا۔

افواجِ پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا تھا، اور آج امریکی کانگریس نے اس پر مہر لگا دی۔ شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف pic.

twitter.com/j0QDV8FLtk

— WE News (@WENewsPk) November 20, 2025

وزیراعظم نے افواج پاکستان کی دلیری، فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت اور اللہ کے فضل و کرم کو فتح کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا۔

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور

تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پورے پاکستان میں دانش سکول کے سلسلے کو بڑھانے میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز سے بننے والی دانش یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات سے کم نہ ہوگی، وزیراعظم

انہوں نے بتایا کہ دانش سکول علم اور دوستی کا واضح ثبوت ہیں اور فنڈز کی فراہمی ہمیشہ خندہ پیشانی سے کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ان شاء اللہ 23 مارچ 2026 کو اس کا افتتاح کریں گے۔ وادیِ نیلم میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد بھی جلد رکھ دیا جائے گا۔ اور نو منتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی فرمائش پر میں ان کو بطور تحفہ کہوٹہ دانش اسکول… pic.twitter.com/HOGdHPVEbL

— WE News (@WENewsPk) November 20, 2025

فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے قیام سے ریاست میں اعتماد پیدا ہوا اور معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

انہوں نے مسلح افواج کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا ہونے کا ذکر بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی کانگریس باغ پاک بھارت جنگ دانش اسکول وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور وزیراعظم شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی کانگریس پاک بھارت جنگ دانش اسکول وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف امریکی کانگریس میں دانش اسکول فیصل راٹھور پاکستان کی بھارت کو سکول کا کہا کہ

پڑھیں:

بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔

قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دوران پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے حق جواب میں  کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پُرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ؛ بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت خود جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج اسی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ قراردادوں کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔  ایک طرف سیاسی آزادی ہے، دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے بے اعتنائی کا مظہر ہے۔

پاکستانی مندوب نے حق جواب میں کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے؛ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد حقیقی ہے۔

قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ بھارت میں ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا رنگ دے دیا ہے، جبکہ اقلیتیں امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دی۔ جنوبی ایشیا میں امن کا راستہ انکار یا ہٹ دھرمی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری سے ہو کر گزرتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے معاہداتی وعدے پورے کرے اور جموں و کشمیر تنازع کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

 

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری