موت کی سزا سے چند منٹ پہلے بچ جانے والا خوش نصیب امریکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی جان سزا سے چند لمحے پہلے بچ گئی۔
ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش پر اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ گورنر کے تقریباً سات سالہ دور میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی۔
اس فیصلے سے چند گھنٹے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران 19 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
مجرم کے وکلا کے مطابق وہ ڈکیتی میں شامل ضرور تھا لیکن قتل اس کے بھائی نے کیا تھا، جسے عمر قید کی سزا ملی تھی اور وہ 2019 میں جیل ہی میں فوت ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع کرایا تھا۔