بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش اسکول میں تقریبا 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ دانش اسکول میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کیمپسز بنائے گئے ہیں۔ اسکول میں کھیلوں کی سہولیات، لانڈری، کیفے، ہاسٹل اور ڈیجیٹل لائبریری بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ باغ میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ وہ دانش گاہ ہے جس کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا ۔آج ملک بھر میں دانش اسکولوں کا بننا خوش آئند ہے۔بھمبر میں دانش اسکول کا 35 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ باغ کے دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیلایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کی فرمائش کی ہے اور ان کی خواہش پر وہاں کے لیے تحفتا دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دانش اسکول پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہیں ، جس میں غریب بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے ذریعے تعلیم سے متعلق علامہ اقبال اور قائداعظم کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ دانش اسکولوں کا جو خواب دیکھا تھا، اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے اور یہاں پڑھنے والے بچے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور اسے عظیم ملک بنائیں گے۔
وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور امریکی کانگریس کی رپورٹ نے جنگ میں ہماری فتح پر مہر ثبت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اب تو امریکی صدر بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے جدید جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 7 بھارتی جہاز مار گرانے کا ذکر کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے عزت سے نوازا ہے اور شاہینوں کی کارکردگی نے دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ جنگ میں بری افواج نے الفتح میزائل داغے اور فیلڈمارشل کی قیادت میں بلاخوف مشاورت سے بھرپور فیصلے کیے۔
افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیامیں وقار بلند ہوا۔پوری دنیا میں ہمارے لئے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم نے معاشی میدان میں دن رات محنت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جو قومیں معاشی طور پر ترقی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ایک دن آئے گا کہ ہماری قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیربنے گا پاکستان اور دانش سکول بھی وہاں تعمیر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں گورننس کا مثالی معیار قائم کر تے ہوئے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وفاقی وزیرامیرمقام نے تقریب سے خطاب میں کہا وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں دانش اسکول کاخواب پوراکررہیہیں۔ دانش اسکولوں کایہ اقدام تاریخ کاحصہ بنے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھورنے کہا پورے پاکستان میں دانش اسکولوں کاسلسلہ بڑھانے میں وزیراعظم شہبازشریف کاکردارقابل ستائش ہے۔ دانش اسکول وزیراعظم کی علم دوستی کاواضح ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج، سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے: آئی ایم ایف اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول... بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشاورت سے فیصلے کیے
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔