دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے: وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم نے آزادکشمیر کے شہر ہاڑی گہل ضلع با غ میں دانش اسکول کا سنگ بنیادرکھ دیا، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے۔
باغ،وزیراعظم شہبازشریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، دانش اسکول کا سلسلہ ہم نے پنجاب سے شروع کیا۔
اگلے سال 23 مارچ کو دانش اسکول باغ کا افتتاح کریں گے،دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے،دانش اسکولوں میں غریب کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت فراہم کررہے ہیں، دانش اسکول ملک کے نامور تعلیمی ادارو ں کا ہم پلہ ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
دانش اسکول کے بچے فارغ التحصیل ہو کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دانش اسکول کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانا خوش آئندہ ہے۔
دانش اسکول آپ کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیرآزاد ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’پنجاب میں جب دانش اسکول شروع کئے گئے تو بہت مخالفت ہوئی۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
وزیراعظم نے بطور خادم پنجاب دانش اسکول شروع کیا تھا،دانش اسکول قائم کرکے وزیراعظم نے ہونہار بچوں کیلئے بہترین فیصلہ کیا، ملکی ترقی کیلئے اڑان پاکستان جیسے منصوبے بہت ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ’دانش اسکول کاقیام تاریخ کا حصہ بنے گا، وزیراعظم ملک کے کونے،کونے میں دانش کا قائم کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دانش اسکول کا سلسلہ
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔