سٹی42:  خیبر پختونخوا کی ھکومت سنبھالنے سے پہلے ہی وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں پر الزامات کے گولے برسانے کا آغاز کر دینے والے سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ مجھ پر مقدمات اس لئے بنائے جا رہے ہیں کہ میں بانی سے ملنے کے لئے آتا ہوں۔

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ہی مقدمات میں ملوث تھے، ان کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان پر ایک سیاسی جلسے میں تقریر کرنے کے دوران  سرکاری ملازمین پر  سنگین الزامات لگانے کے سبب الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند

آج راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی نے میڈیا سے باتیں کیں اور کہیا،  میں جب بانی سے ملنے آتا ہوں اور بات کرتا ہوں تو مجھ پر ایف آئی اے اور دیگر جگہوں پر مقدمات درج ہوجاتے ہیں۔

سہیل آفریدی کئی بار اڈیالہ جیل والی سڑک تک آئے لیکن ان کی کبھی بنای سے ملاقات نہیں ہوئی۔ البتہ ہر مرتبہ جب وہ اڈیالہ جیل کی سڑک پر بنے پولیس ناکے تک آتے ہیں تو میڈیا سے باتین ضرور کرتے ہیں جن میں متنازعہ مواد بھی ہوتا ہے تاہم اب تک سہیل آفریدی پر اڈیالہ جیل کے ناکے پر کی کسی بات پر کوئی مقدمہ بننے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ

سہیل آفریدی نے کہا، "مجھ پر بے ہودہ الزمات لگائے جاتے ہیں.

" "مجھے بتایا جائے اختیار کس کے پاس ہے ."

سہیل آفریدی نے کہا، "میں تو جمہوری بندہ ہوں میں قومی اسمبلی سپریم کورٹ وزیر اعظم سب کے پاس گیا ہوں"

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا

سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سہیل افریدی کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی ا نتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ اورووٹروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہواہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے میٹنگ کرنے کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کر لیا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

ترجمان وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایبٹ اباد جلسے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا، الیکشن میں مداخلت پر سخت “قانونی کارروائی” ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت جرم ہے، وزیراعلیٰ نے اسی قانونی حقیقت کی نشاندہی کی، الیکشن کے دوران کسی بھی غیرقانونی کارروائی کے لیے فوری اور مناسب قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی، بات محض قانون کے نفاذ کی تھی، ایماندار افسران مکمل تحفظ میں ہیں، صرف قانون توڑنے والوں کو جواب دینا ہوگا، وزیراعلیٰ کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، صوبائی حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ ضمنی انتخابات یقینی بنائے گی۔

سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 23 نومبر کو ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ 2 لاکھ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر پولیس سے جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ جسٹس محسن اختر کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک جسٹس محسن اختر کیانی کے آئینی عدالت سے متعلق اہم ریمارکس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال
  • سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
  • الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
  • ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے و الا ہے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
  •   خیبر پی کے  بانی کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی  پر گامزن: سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع