سینیٹ: آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران آرمی ایکٹ ترمیمی بل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان نے 27ویں آیئنی ترمیم منظور کی، اسی سبب ایکٹس میں ترمیم کی ضرورت تھی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان کی بل کی مخالفتاجلاس کے دوران جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی کو بھیجیں۔
جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نے پارلیمانی لیڈر کو فون کیا تھا لیکن وہ مصروف تھے۔
وزراء نے 27 ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ،اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر نہیں بٹھایا، آپ نے کہا تھا یہ آپ کا اختیار ہے۔ اس بل کو کمیٹی کے سپرد کریں۔
علاوہ ازیں سینیٹ نے ایئر فورس ترمیمی بل بھی منظور کر لیا ہے۔ بل سینیٹر اسحاق ڈار نے منظوری کے لیے پیش کیا۔
سینیٹ نے نیوی آرڈنینس ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔ بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوراس علاوہ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، یہ بل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا تھا۔
وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آرمی ایکٹ ترمیمی بل ترمیمی بل بھی منظور وفاقی کابینہ منظور کر لیا ایئر فورس کی منظوری نے کہا کہ سینیٹ نے ترمیم کی پیش کیا
پڑھیں:
آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے آج سینیٹ میں پیش ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
یہ تمام بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔
آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے۔
کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
آرمی ایکٹ کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3 سال ہو گی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کو 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
آرمی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔