عاصم منیر 2030 تک فوج کے سربراہ، آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز قومی اسمبلی میں منظور، CICSC کا عہدہ ختم
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025کے مسودے اور پاکستان آرمی ایکٹ‘ پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی‘وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ ادھر قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل2025، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی‘اپوزیشن نے بلز کی مخالفت کی‘مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گاجس کے بعد آرمی چیف کی مدت بطور چیف آف ڈیفنس فورسز دوبارہ سے شروع ہوگی‘ وزیراعظم آرمی چیف‘چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات کریں گے‘کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈرکی مدت ملازمت 3سال ہوگی ‘قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعدآرمی چیف کا عہدہ اب چیف آف ڈیفنس فورسز سے تبدیل ہوا ہے ‘ عہدے کی مدت 5سال ہوگی اورتعیناتی کی تاریخ سے مدت شمار ہوگی‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہےاور موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اپنی ریٹائرمنٹ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے‘ مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف‘چیف آف ڈیفنس فورسز پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے‘ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف ا ف ڈیفنس فورسز ا رمی ایکٹ پاکستان ا ا رمی چیف کا عہدہ
پڑھیں:
وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے وزرا کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔
کابینہ کے ارکان نے بھی وزیراعظم کو اس اہم پیشرفت پر مبارکباد پیش کی اور کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز