آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
آج کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف ایوانِ بالا میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پاک فضائیہ ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل قانون بن چکے، مفروضوں پر بات نہیں کی جا سکتی، وزیر اطلاعات
یہ تمام بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور کیے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قانون سازی میں تعاون کیا اور بلز کی آسانی سے منظوری یقینی بنائی۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی پہلے ہی آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں:آرمی ایکٹ 1952ء میں ترامیم منظور، اب فوجی افسران کتنے سال بعد سیاست میں حصہ لے سکیں گے؟
اس نئے قانون کے تحت آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد آرمی چیف کی مدتِ ملازمت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
ترمیم شدہ قانون میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان آرمی کی تمام برانچز کی ازسرِنو تنظیم اور انضمام کی نگرانی کریں گے۔
مزید یہ کہ وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ کا تقرر کریں گے۔
مزید پڑھیں:
نئے ایکٹ کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ کی مدتِ ملازمت 3 سال ہوگی، جس میں 3 سال کی توسیع کا اختیار بھی ہوگا۔
قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم کر دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی ایکٹ ترمیمی بل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیف آف ڈیفنس فورسز خواجہ آصف سینیٹ کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ وزیر دفاع.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی ایکٹ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیف آف ڈیفنس فورسز خواجہ ا صف سینیٹ کمانڈر نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ وزیر دفاع چیف آف ڈیفنس فورسز ایکٹ ترمیمی بل آرمی ایکٹ کریں گے کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔