ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی کی مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ برطانیہ کے صدر حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا ابرار حسینی کا دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ، مسئول شعبہ مشھد مقدس حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجۃ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین و اراکین کے ساتھ ملاقات کی، ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے علمائے کرام اور اراکین سے برطانیہ کے صدر کی ملاقات میں ملکی اور قومی چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا، اس ملاقات میں حال ہی میں ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
مولانا ابرار حسینی نے کہا کہ آج دنیا میں مخلتلف ممالک میں مختلف چیلنجز پائے جاتے ہیں۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ملت کو آپس میں ہم آھنگ اور مربوط رہتے ہوئے شب و روز فعالیت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اسلام نے ملک کے اندر اور ملک سے باہر ہمیشہ فرقہ واریت کو ہوا دی ہے حالانکہ ہر دور میں باہمی اتفاق واتحاد کی ضرورت رہی ہے اور یہی ہمارے شہید قائد علامہ سید عارف حسین حسینی کا راستہ ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد کے مسئول عقیل حسین خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشہد میں مشترکہ اہداف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فعالیت کی ہے۔ ہمیں شہید قائد رضوان اللہ تعالی علیہ کی فکر پر قائم رہتے ہوئے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔
اس موقع پر 27ویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے آخر میں وطن عزیز کی سالمیت اور شہدائے اسلام بالخصوص شہدائے مقاومت کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔