’گھر تک تو دوپٹہ اوڑھ لیتیں‘ عمرہ ادائیگی سے واپسی پر اداکارہ صبا فیصل پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ کو عمرہ ادائیگی کے بعد کراچی واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے بیٹے، پوتے اور بہو کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی اور انہوں نے اس کو اپنی زندگی کے قیمتی ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا تھا۔
عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں اور اس موقع پر رب کا شکر ادا کیا تھا۔
اس کے بعد صبا فیصل نے سعودی عرب پہنچ کر بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیوز شیئر کیں۔
اداکارہ عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آئیں تو اُن کی فیملی کے دیگر اراکین نے پرتپاک استقبال کیا جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.
ایک تصویر میں اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں اور سب کے گلے میں ہار پڑے ہیں۔
اس تصویر میں اداکارہ نے سر پر دوپٹہ لیا تھا اور نہ ہی حجاب کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام صارف خان درانی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عمرے کا فائدہ کیا ہے۔
شہروز بن انس نے لکھا کہ ’مجھے لگا یہ کسی تفریح سے واپس آئیں ہیں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)
عابدہ نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پر استقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’توبہ یہ بھی کوئی چلن ہے کہ عمرہ کرکے واپس آئی ہیں‘۔
عروج علی نے لکھا کہ ’صبا آنٹی کم از کم آپ اپنا سر ہی ڈھانپ لیتیں‘۔ یہاں اُن کا اشارہ دوپٹہ اڑنے یا حجاب کی طرف ہے۔
صبا فیصل نے کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ کے گھر کا بلاوا اس کی رضا اور اجازت سے منسوب ہے، دنیاوی شان اور حثیت کچھ بھی نہیں ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمرہ ادائیگی صبا فیصل واپسی پر لکھا کہ
پڑھیں:
سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری، تصاویر وائرل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکن سونم کپور نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے وِنٹیج ہاٹ پنک بلیزر اور میچنگ اسکرٹ میں تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ماں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor)
آنند آہوجا نے اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر محبت بھرے کمنٹس کیے اور لکھا ’بیبی ماں اور اسٹائلش ماں بھی‘۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سونم کپور نے کاروباری شخص آنند آہوجا سے مئی 2018 میں شادی کی تھی، جس کے بعد اداکارہ لندن منتقل ہوگئی تھیں۔ اس جوڑے نے اگست 2022 میں خوبصورت بیٹے کو خوش آمدید کہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آنند آہوجا بالی ووڈ سونم کپور