ٹنڈوجام میونسپل کارپوریشن میں شہر کی صفائی پر سختی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میونسپل کارپوشن میں شہر کی صفائی پر سختی فجر سے پہلے صفائی کرنے والے عملے کی عبدالستار چوک پر حاضری شہر کو وقت پر صفائی سے بہت سی وبائی بیماریوں سے بچایا جا سکتاہے۔ تفصیلات کے بعد فجر کی نماز کے بعد عبدالستار ایدھی چوک پر سردی کے اندر صفائی کرنے والے عملے کی ایک بڑی تعداد اپنے آفیسر شبیر چانڈیو اور ٹھیکدار بشیر کمہار کے ہمراہ جمع تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ اور صٖفائی نعیم بلوچ نے سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ شہرکو مکمل طور پر صاف رکھا جائے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھ کر ہم وبائی امراض ملیریا اور ڈینگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ چوک شہر کا مرکزہے یہاں سے پورا صفائی کا عملہ حاضری لگا کر شہر کے ہر حصے میں جائے گا اور اپنے صفائی کے کام کا آغاز کرے گا جس کی نگرانی ہم کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ رات کو کچرا اپنے گھروں باہر رکھ دیں اور قریبی کوڑا دان میں پھینک دیں تاکہ صفائی کا عملہ وقت پر اپنا کام انجام دے سکے۔ انہوں نے کا شہر کی صاف ستھر رکھنا ہر ایک کا فرض ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
کوٹری: صفائی کا عملہ غائب، شہر بھرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری میں دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری میں صحت وصفائی کانظام درہم برہم ہونے سے جگہ جگہ گندگی وغلاضت کے ڈھیر لگ گئے۔مچھروں کی افزائش نسل بڑھنے سے ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ۔ایک ماہ میں ملیریا کے 130اور ڈینگی کے 32مریض سول ہسپتال کوٹری میں زیر علاج۔بلدیاتی حکام مچھروں کے خاتمے کیلئے ابتک اسپرے مہم چلا نہیں سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہرکوٹری کی دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی حکام کی مبینہ غفلت کے سبب صحت وصفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا اور ڈینگی کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ایک ماہ کے دوران کوٹری کے مختلف علاقوں سے ملیریا اور ڈینگی کے 162مریض متاثر ہوئے ہیں جن میں 32ڈینگی اور 130ملیریا کے شامل ہیں۔ایم ایس سول ہسپتال کوٹری ڈاکٹر برکت لغاری نے بتایا کہ ملیریا اور ڈینگی کے مریض تواتر کیساتھ آرہے ہیں جن کو مکمل علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکام نے سنگین مسئلہ پر مجرمانہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے کوٹری میں مچروں کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔