کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شبیر قاسم شہید
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
مزار قائدؒ کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے شیعہ تاجر شبیر قاسم کو اس وقت دہشتگردی کا نشانہ بنایا، جب وہ پرانی سبزی کے سامنے چاندی چوک پر واقع اپنی کھیلوں کے سامان کی دکان بند کرکے ملازمین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سولجر بازار کی جانب اپنے گھر جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ تاجر شبیر قاسم کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مزار قائدؒ کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے شیعہ تاجر شبیر قاسم کو اس وقت دہشتگردی کا نشانہ بنایا، جب وہ پرانی سبزی کے سامنے چاندی چوک پر واقع اپنی کھیلوں کے سامان کی دکان بند کرکے ملازمین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سولجر بازار کی جانب اپنے گھر جا رہے تھے۔ موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے شبیر قاسم کو شناخت کرکے نشانہ بنا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شبیر قاسم کے جسد خاکی کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں ورثا کی جانب سے شہید شبیر قاسم کے جسد خاکی کو غسل خانہ سولجر بازار منتقل کر دیا گیا۔ شہید شبیر قاسم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شاہ خراسان سولجر بازار میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین وادی حسینؑ قبرستان سپر ہائی وے میں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشتگردوں نے شبیر قاسم کو سولجر بازار کے سامنے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔