وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر اور سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سردار عمر گورگیج کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے نشر ہونے والی اطلاعات میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور پیپلز پارٹی اس طرح کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی بھی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی غور و فکر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بیڈ گورننس؛ سرفراز بگٹی کوہٹانے کا فیصلہ، نئےوزیر اعلیٰ کی تلاش شروع
پی پی بلوچستان کے صدر کاکہنا تھاکہ ایسی افواہیں صرف بے چینی اور غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے جاری کی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام، اچھی حکمرانی اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی حکومت اتحادی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر استحکام اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کسی بھی نامکمل یا غیر سنجیدہ اطلاع پر مبنی رپورٹ کو سختی سے رد کرتی ہے۔ اگر پارٹی کی جانب سے کوئی بھی پالیسی فیصلہ کیا گیا ہوتا تو اسے باضابطہ اعلان کے ذریعے سامنے لایا جاتا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔