’اسلام آباد دھماکے کےبعد دورہ جاری رکھنےکافیصلہ سری لنکن حکومت نےکھلاڑیوں پر چھوڑ دیاتھا‘
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو خود کش دھماکا ہوا ہے اس کے مجرموں تک پہنچ چکے ہیں، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا، خودکش حملے کرانے والوں تک پہنچ چکے ہیں، وانا دہشتگردی میں بھی افغانی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ خود کش بمبار افغانستان سے ہیں، یہ ہمارے سنجیدہ نوعیت کے خدشات ہیں، افغانستان سے لوگ باز نہیں آرہے ہیں، ہمارے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے کہ افغانستان کے لوگ یہاں آکر حملے کررہے ہیں، ہم نے غیر قانونی افغانیوں کو یہاں سے نکالنا ہے، ہم سے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کا بہادری سے فیصلہ کیا، تمام سیکیورٹی خدشات دور کیے گئے، سری لنکن پریزیڈنٹ اور ٹیم کی رہنمائی میں مدد کی خود پلیئرز سے بات کی، پاکستان کے فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکریٹری دفاع سے خود بات کی، ڈیفنس حکام نے سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی، رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے ٹیم کی حفاظت کی، اور انہیں سٹیٹ گیسٹ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، زمبابوے کی ٹیم بھی رات گئے اسلام آباد پہنچی، تمام باقی میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، میں سری لنکن صدر٫ حکومت سری لنکن کرکٹ بورڈ اور خاص طور پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں، سری لنکن حکومت نے یہ فیصلہ سری لنکن کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سری لنکن کے لیے ٹیم کے ساتھ میری طویل مشاورت ہوئی
مشاورت میں تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران موجود تھے، سری لنکن ٹیم کے بات چیت میں ان کے تمام سکیورٹی خدشات کو حل کیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر، حکومت، انکے بورڈ اور کھلاڑیوں کا مشکور ہوں، کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، انکے بورڈ نے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا، کھلاڑیوں کا اپنی طرف سے اور پوری قوم کی طرف سے مشکور ہوں۔
وانا اور اسلام آباد دونوں واقعات میں افغان شہری ملوث ہے، دونوں واقعات میں لوگ افغانستان سے ائے اور ان واقعات میں شامل ہوئے، اس معاملہ کو ہم حکومتی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سری لنکن ٹیم کھلاڑیوں کا اسلام آباد سے بات کی ٹیم کے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز