کراچی:

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت متعلقہ جرائم میں سہولت کاری یا ملزم کو بچانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی جس کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث یا اس سے متعلق کسی بھی جرم میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف قوانین کے تحت مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایئرپورٹ اور سی پورٹ امیگریشن حکام کو مزید ہدایات دی گئی ہیں۔

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ اور سی پورٹ حکام کو مسافروں کو انٹری دینے سے انکار، ڈی پورٹ کرنے کے فیصلوں اور دیگر امیگریشن کارروائیوں میں مکمل طور پر قوانین کی پیروی کرنا ہوگی۔

کراچی سے آنے جانے والے مسافروں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو سونپ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ غیر قانونی مائیگریشن اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اقدامات کریں گے اور وقتاً فوقتاً ایک جامع رپورٹ تیار کر کے متعلقہ حکام کو پیش کریں گے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول، امن عامہ، اور ادارہ جاتی ساکھ کو متاثر کرنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع ڈائریکٹر کراچی زون کو دی جائے اور ان واقعات کے فوری تدارک کے لیے ضروری اقدامات کی تفصیل کے ساتھ رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

تمام امیگریشن چیک پوسٹوں پر کی جانے والی کارروائیوں اور نقل مکانی کے رجحانات کا تجزیہ کر کے زونل اور ہیڈکوارٹرز کو جائزہ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

افسران اور اہلکاروں کو ٹریول انفارمیشن مینوئل، سفری تقاضوں، ویزا کے ضوابط، اور دیگر متعلقہ امور سے اپڈیٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کو ابھرتے ہوئے خطرات اور رسک اینالیسس یونٹ کی رپورٹس پر بھی اپڈیٹ ہونا چاہیے۔ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اہلکاروں کے خلاف حکام کو کی جائے

پڑھیں:

کوئٹہ سے پنڈی اسمگلنگ ناکام، ٹرک سے 5 کروڑ کی سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا برآمد

ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے اعلامیے کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک پی-4234 کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے  قریب روکا۔

تلاشی لینے پر اس میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی، پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ کامیاب کارروائی ایف بی آر کے غیر قانونی تجارت کے تدارک اور کسٹم کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےعزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد انتظامیہ کی ریشم بازار میں غیرقانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر کارروائی
  • کوئٹہ سے پنڈی اسمگلنگ ناکام، ٹرک سے 5 کروڑ کی سگریٹ، چھالیہ اور کپڑا برآمد
  • منشیات کے خاتمے کا کیس، آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ حکام سے میٹنگ کی ہدایت
  • کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • کراچی: کے ایم سی کا اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
  • این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
  • ڈی آئی جی کا ای چالان جرمانوں میں کمی سے انکار، نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں، کسی کو متعلقہ ملازمت کی دستاویز کے بغیر نہ جانے دیں: وزیر داخلہ