کراچی: سیف سٹی کیمرے کے ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی کیمرے کا مبینہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس قریبی پلاٹ سے مل گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈی بی ناکس کلفٹن پارک کی حدود سے ملا ہے، پولیس کی نفری اس حوالے سے ایکسپرٹ نہیں ہے، انہیں معلوم نہیں ہے کہ باکس میں کیا چیزیں موجود ہونی چاہیے، لیکن سیف سٹی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
کراچی: سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی ساؤتھکراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈی بی باکس جس بیٹری کے ساتھ منسلک تھا، وہ اس میں موجود نہیں ہے، جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سی سی ٹی وی ڈی بی باکس سے منسلک تھے یا نہیں۔ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر 6 نومبر کو چوری ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمرے کا سیف سٹی کی
پڑھیں:
کراچی، کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹرک نے روند دیا
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک نے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ بابر کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق متوفی شخص کوکارنے ٹکر ماری جس کے بعد وہ سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار سریہ بردار ٹرک نے اُسے روند دیا۔
پولیس نے موقع سے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ کار سوار وقوعہ سے فرار ہوگیا۔