لاہور:

لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔

انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ مرتب کیا گیا۔ ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔

اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو ریکارڈر جسٹر اور دیگر شواہد بغور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ مشاہدات اور تجاویز کے ہمراہ 25 نومبر تک جمع کروائی جائیں، لائسنسنگ سینٹرز کے آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز آڈٹ ٹیم کو ہی دیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل لائسنسنگ سینٹرز اسپیشل آڈٹ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ محکموں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کے تمام مالی و غیر مالی اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان حکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان ’آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے‘،سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےالتوا کے معاملے پر فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر کے اہم ریمارکس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
  • کوٹری، بھل صفائی اور گیٹوں کی مرمت میں کرپشن کا انکشاف
  • کرپشن اسکینڈل؛ پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ
  • پی پی ایس سی کااکیڈمک نمبر حتمی میرٹ سے ختم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب بھرکےلائسنسنگ سنٹرزکاسپیشل آڈٹ کرنےکافیصلہ
  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: سیاسی شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان
  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں بعض سیاسی شخصیات ملوث
  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل،متعددسیاسی شخصیات ملوث، گرفتاری کا امکان
  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں بعض سیاسی شخصیات ملوث، گرفتاری کا امکان