کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: سیاسی شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے اپرکوہستان 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم مشتاق الرحمان کو اسلام آباد کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید افراد ریڈار پر آگئے جن میں بعض سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں اور ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی گرفتاری کے ساتھ اس مقدمے میں گرفتار ملزمان کی کل تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے جن میں بیشتر ملزمان اس وقت جیل میں پڑے ہیں۔
نیب نے اسلام آباد سے قیمتی گاڑیاں بھی قبضے میں کرلی ہیں جو اس سے قبل احتساب عدالت کے حکم پر منجمد کی گئی تھیں۔اس اسکینڈل میں کئی سرکاری افسران، ٹھیکہ داروں وغیرہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور اربوں کی ریکوری بھی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ کوہستان میگا کرپشن کیس صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈلز ہے جس میں اربوں روپے کے فنڈز جعلی منصوبوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے ہڑپ کیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جعلسازی سے پاکستانی شہریت لینے کی کوشش، 4 افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-11
پشاور (صباح نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کرکے غیر قانونی تصدیق میں مدد کی۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔