کو مبنگ آپریشن کے دوران قتل میں ملوث سمیت 33 ملزمان زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-5
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کو مبنگ آپریشن اور چھا پوں کے دوران قتل میں ملوث سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تینو ںضلع سے مجموعی طور پر 928ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اورنگی کے علاقے بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنیکی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
پشاور:ایف آئی اے پشاور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعل سازی میں کردار ادا کیا۔
ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کر کے صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔