جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پشاور ( نیوزڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا، جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیقات فراہم کر کے صدیق اللہ کی شہریت کی غیر قانونی تصدیق میں مدد کی۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان شہری
پڑھیں:
کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل ، مزید 4 ملزم گرفتار،18ملین مزید ریکوری
پشاور:( نیوزڈیسک) نیب خیبرپختونخوا کی کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، نیب نے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو کوہستان اور ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ،اُن کے قبضے سے مزید 18 ملین روپے ریکوری کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 32 ہوگئی ہےجب کہ کوہستان میگا سیکنڈل میں مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔