پولیس مقابلوں کو مبنگ آپریشن اور چھاپوں میں 22ملزمان زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کومبنگ آپریشن اورچھاپوں کے دوران22سنگین جرائم میں ملوث زخمیوں سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ3 دیگر کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔2 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔ ملزمان ایک مقامی تاجر فہد کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان محمد عارف ولد محمد معین اورشاہ رخ ولد ندیم زخمی ہوگئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں میںاور ہارون رشید ولد حیات سمیت تین افراد کو پولیس نے حراست میں لیا۔ اسٹیل ٹاؤن میں 100 بستروں کے اسپتال کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے ہو گیا۔ملزم کی شناخت وسیم ولد حاجن کے نام سے ہوئی ہے۔اسی طرح دوسرا مبینہ پولیس قائدآباد، فقیرآباد لانڈھی مجید کالونی چشتیہ درگاہ قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی شناخت40سالہ سلمان خان ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے۔دیگرسائٹ اے تھانے کی حدود صنعتی ایریا حبیب چورنگی ڈاک خانہ کے قریب پولیس چیکنگ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت 30 سالہ شاہ نواز ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ملزماورنگی ٹاؤن میں شاپ رابری کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو کر فرار ہوگیا تھا۔ دوسری جانب تھانہ منگھوپیر کے علاقے غریب آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔ جبکہ تھانہ سہراب گوٹھ اور نیو ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران 62 گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 08 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقہ تھانہ گارڈن, نیپئر, بغدادی اور کلری کی حدود سے ڈکیتیوں و اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کی شناخت سونو خان، کامران،گل رئیس الیاس عرف گلو، زوہیب عرف کبوتر، صاحب مسیحی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ا بن قاسم پولیس کی کارروائی بن قاسم کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار گرفتار کر لیا گیا فائرنگ کے تبادلے کے قریب پولیس سے ہوئی ہے کے دوران
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
نواب ٹاؤن پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسانے والا گروہ گرفتار کر لیا جبکہ چوہنگ تھانے کی حدود میں نقب زنی کرنے والا ایک گروہ بھی دھر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان انسٹاگرام پر دوستی کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بناتے تھے۔ بعد ازاں وہ متاثرہ شہریوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر تشدد کرتے اور نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضا، خرم اور سلیمان شامل ہیں۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ملزمان شہریوں سے نقدی چھیننے، بینک اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرانے اور یہاں تک کہ ایک شہری رضا وقار کی گاڑی اپنے نام منتقل کرانے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیے: عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
ایس پی صدر کے مطابق گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
نقب زن گینگ گرفتار، پولیس اہلکار بھی شاملدوسری جانب چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
حیران کن طور پر گرفتار ملزمان میں حاضر سروس اور برخاست شدہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ دوسرا ملزم راحت علی سابق پولیس اہلکار ہے جو کچھ عرصہ قبل ڈسمس ہوا تھا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: پولیس کانسٹیبل کی واردات، کباڑیے سے مل کر 40 موٹر سائیکلیں چرا لیں
پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور پولیس نقب زن گینگ ہنی ٹریپ گینگ