راولپنڈی: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
علامتی تصویر۔
راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے قتل کا واقعہ سٹی پیلس محلہ بابا رحیم شاہ میں پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقامی جیولرز اور نجی بینک ملازم نے خاتون سے کروڑوں روپے کے زیورات ہتھیا کر بلیک میل کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ کو زیادتی کے بعد زہریلی گولیاں کھلائی تھیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کی جا رہی ہے، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی:خانگی تنازع، گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک)کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔