راولپنڈی میں سود خوروں کی شادی شدہ خاتون سے بارہا زیادتی، کروڑوں ہتھیائے ، زہر دیکر مار ڈالا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سود خوروں نے خاتون کو نہ صرف کروڑوں روپے سے محروم کیا بلکہ متعدد بار مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر زہر کھلا کر مار ڈالا۔

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی جیولرز و فنانس بینک کے ملازم نے ساتھی کے ساتھ مل کر شادی شدہ خاتون کے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ہتھیا کے لین دین کے معاملے میں پھنسایا اور پھر بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناکر زہریلی گولیاں کھلا دیں۔

خاتون کی پراسرار حالات میں زہر خوانی سے موت موبائل فون سے ہوشروبا انکشافات کی وڈیوز سامنے آئیں جس میں خاتون نے جیولرز اور ملزمان پر سود پر پیسے دیکر بلیک میل کرنے کا انکشاف کیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق گوجر خان کے رہاہشی شیراز آفتاب نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ والد ، اہلیہ اور گیارہ سالہ بیٹی ساتھ رہتے ہیں۔ طلحہ جیولرز کے مالک عدیل کو طویل عرصے سے خاندانی زیورات بنا رہا تھا اور اُس کے ساتھ ہمارے گھریلو مراسم بھی تھے۔

مدعی کے مطابق چار پانچ سال کے دوران اس نے اہلیہ سے مراسم قائم کیے، جسکا مجھے علم نہ تھا جبکہ میں گھر پر موجود تھا کہ اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور قہہ شروع کردی، جس پر پوچھا تو اس نے کہا زندہ نہیں رہنا چاہتی ہے زہر دیا گیا ہے۔

شوہر کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولینس بلوا کر ہسپتال منتقل کیا اس دوران اہلیہ نے بتایاکہ موبائل مین ویڈیوز موجود ہیں دیکھ لینا اور بتایاکہ طلحہ جیولرز کے عدیل نے مجھے بھلا پھسلا کر شادی والے زیورات و دیگر جو تقریبا 40 تولے بنتا ہےلے لیا اور دکان پر موسی نامی شخص سے ملایا جنہوں نے زیور لیکر تسلی دیکر فروخت کروادیا۔

’بار بار استفسار کرنے پر وہ مجھے موبی لنک فنانس بینک لے گیے اور بینک کے ملازم جوار سے ملوایا اور میرے زیورات میں کچھ زیورات جو تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کے تھے جمع کروا کر میرے نام پر قرض لیا بعد ازاں گھر آگیا اور چار لاکھ روپے طلب کرکے نہ دینے کی صورت میں دھمکیاں دیں کہ پولیس کو بلوا لوں گا اور بلیک میل کرنا شروع کردیا‘۔

شوہر کے مطابق ملزمان نے دھکمی تھی کہ تمھارے خاوند کو مروا دیں گے کبھی کہتے تمیں جیل بھجوا دیں گے اور بدنام کردیں گے، ڈر خود کی وجہ سے گھر میں پڑے پرائز بانڈ اور نقدی اٹھا کر دیتی رہی جب انھیں یقین ہوگیا کہ مجھے اپنی مٹھی میں کرلیا ہے تو مختلف اوقات میں میرے ساتھ زنا بالجبر کیا اور مسلسل بلیک میل کرتے، سود اور بھتے کے نام پر رقوم ہتھیاتے رہے۔

مدعی مقدمہ نے مزید موقف اختیار کیا کہ میرے اور والد کے گھر سے کام پر جانے کے بعد وہ لوگ گھر آجاتے اور کبھی اہلیہ کو باہر بلواتے تھے۔ مدعی کے مطابق ہم لوگ کاروباری لوگ گھر میں گندم میں رکھنے والی گولیوں کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عدیل ،موسی اور جواد نے اہلیہ کو بلیک میل کرکے پہلے سود اور پھر بھتہ لیتے رہے انھوں نے اہلیہ کو یا تو گولیاں لا کر دیں یا خود پلائیں اور متعدد مرتبہ زیادتی کی
اہلیہ عزت اور طلاق کے خوف کیوجہ سے خاموش رہی۔

مذکورہ افراد نے اہلیہ کو لوٹ کر زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے، اہلیہ کے فون میں تمام وڈیوز موجود ہیں اور باقی باتیں اہلیہ نے مجھے بتائیں، معاشرے کے ناسوروں نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا ہے۔

پولیس نے قتل اور مبینہ زیادتی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مقتولہ کا نزع کی حالت میں وڈیو بیان اور اس سے پہلے کا شدید کرب میں ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ جیولرز وغیرہ کو تمام معاملات کا زمہ دار قرار دیتی سنی و دیکھی جاسکتی ہے۔

اے ایس پی گوجر خان دانیال کاظمی کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلیک میل کے مطابق نے اہلیہ اہلیہ کو

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا