سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCICT) نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرکے ایک میاں بیوی کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور اس نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا اور فیس بک گروپس میں شائع کیں، ساتھ ہی نازیبا اور فحش تبصرے بھی پوسٹ کیے۔ ملزم نے ان سرگرمیوں کے لیے “Capablelynx6329” کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔
ملزم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد بھی ضبط کیے گئے ہیں، اور حکام کے مطابق تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔