اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق  گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دوست سہتو اور شعیب احمد کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں معروف بلڈر کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کو بن قاسم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو گلشن فلک ناز کے علاقے میں ہاؤس رابری کی واردات کے دوران گھر سے طلائی زیورات ، 4 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹا تھا۔

واردات کے دوران ڈاکوؤں کے تشدد سے 67 سالہ بزرگ شہری جاوید بھی جاں بحق ہوا تھا۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ڈاکو بن قاسم کے علاقے میں ہاؤس رابری اور زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث رہے ہیں ، گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جو کہ ڈکیتی ، ہاؤس رابری ، قتل اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔

ایس آئی یو پولیس گرفتار ڈاکوؤں کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار ڈاکوو ں

پڑھیں:

اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار

اسلام آباد:

اسلام آباد تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے حقیقی والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو فائرنگ  کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • اسلام آباد: والد کے قتل میں ملوث بیٹا سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور میں گھریلو وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار اور ہنی ٹریپ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • ٹنڈومحمد خان ،BISP پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • لاہور، گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار
  • لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 1 ہلاک