قدرتی آفات کا سب سے زیادہ ااثر خواتین پر پڑتاہے، ڈاکٹر شاہزرا منصب
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-21
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شاہزرا منصب خان کھرل نے کہا ہے کہ ہر قدرتی آفت کا پہلا اور سب سے زیادہ اثر عورتوں اور بچیوں پر پڑتا ہے، موسمیاتی ایجنڈا برادریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی مشترکہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہی تھیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کا کہ ، پاکستان کو فوری طور پر اپنی عوامی خدمات کو موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سیلاب، خشک سالی اور دیگر شدید موسمی تغیرات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ پاکستان میںیو این ایف پی اے کی نائب نمائندہ ڈاکٹر گلناراکیدرکولوفا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نسل در نسل بحران بن چکی ہے جو پوری برادریوں کی فلاح و بہبود کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں صنفی ترقی اور موسمیاتی لچک میں سرمایہ کاری کے لئے قومی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ ہمیں صنف اور آفات کے درمیان تعلق پر گفتگو کو گہرا کرنا ہوگا اور ان معاملات کو فیصلہ سازی کی میز تک پہنچانا ہوگا۔ ’’خشک سالی سے سیلاب تک، آفتوں کے درمیان خواتین کی خاموش جدوجہد‘‘ کے عنوان سے تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آفات کس طرح خواتین کی تولیدی و جنسی صحت (SRH) تک رسائی کو متاثر کرتی ہیں اور صنفی بنیاد پر تشدد کے گھریلو خطرات میں اضافہ کرتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔