data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور حرارت سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔دی لانیسٹ کاؤنٹ ڈاؤن آن ہیلتھ اینڈ کلائیمٹ چینج میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 1990 ء کی دہائی سے اب تک گرم موسم سے ہونے والی اموات کی تعداد 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب ہر سال اوسطاً 5 لاکھ 46 ہزار افراد گرم موسم کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔اسی طرح صرف 2024 میں ریکارڈ ایک لاکھ 54 ہزار ہلاکتیں جنگلات میں لگنے والی آگ سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کے باعث ہوئیں۔ محققین نے بتایا کہ خام ایندھن جیسے پٹرول اور کوئلے کو جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے ہر سال 25 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اموات میں اضافہ اس وقت ہوا ہے جب امریکا سمیت کچھ ممالک کی جانب سے موسمیاتی وعدوں پر یوٹرن لیا گیا ہے۔ رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور کی فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے جنگل نما حد بندی، 48 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا، لنگز آف لاہور منصوبے سے تقریبااً دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں مدد ملے گی۔ جامن، کچنار، امرود اور دیگر پھلوں والے مختلف اقسام کے علاقائی درخت لگائے جائیں گے۔ نمائشی درختوں میں پلکن، ارجن، گل نشتر، سکھ چین م، جیٹروفہ اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے منفرد اور نتیجہ خیز منصوبہ لایا جا رہا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ شہری پھیلاؤ روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ سینیئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • لاہور کی فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے جنگل نما حد بندی، 48 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی تہذیب ختم نہیں ہوگی‘ بل گیٹس
  • عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی
  • کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر
  • پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، اے کیو آئی سطح میں اضافہ ہونے کا امکان
  • لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ
  • لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ