City 42:
2025-12-12@17:28:21 GMT

لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت فضائی آلودگی کی شدت برقرار , لاہور  دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

صبح کے اوقات میں لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 420  ریکارڈ کیا گیا۔  لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر  شہروں میں بھی فضا مضر صحت ہے۔ فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 622، ملتان میں 485 اور بہاولپور میں  پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

طبی ماہرین نے پنجاب کے  شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی۔

 فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا، ڈھاکا کا تیسرا جبکہ بھارتی شہر کلکتہ کا چوتھا نمبر ہے۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی  165 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 
 
 

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، فیلڈ مارشل، نیول اور ائیر چیفس کا شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:

اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے نشانِ حیدر پانے والے سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے شہید کو ان کی لازوال بہادری پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

1971 کی جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دشمن کے پیش قدمی کرتے بکتر بند دستوں کی نشاندہی کی اور ری کوئلس رائفل عملے کی رہنمائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی ٹینک تباہ کروائے۔ ان کی بہادری سے محاذ پر صورتحال پاکستان کے حق میں بدل گئی۔

اسی دوران دشمن کی فائرنگ سے وہ جامِ شہادت نوش کر گئے اور تاریخ میں وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والوں کی صف میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی قربانی اس عزم کی روشن علامت ہے کہ مادرِ وطن کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہر قیمت چکائی جائے گی۔ ان کی جرات، بہادری اور فرض شناسی آج بھی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔

مسلح افواج نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے اس بہادر سپوت سمیت تمام شہدا کے ایثار و قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہدا کی بہادری، وفاداری اور وطن سے غیر متزلزل محبت پاکستان کے محفوظ اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی میں زہریلی ہوا اور آلودگی سے صحت، کاروبار اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر
  • سندھ، پنجاب، کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند
  • F-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن، امریکہ نے 686 ملین ڈالر پیکج کی منظوری دیدی
  • ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
  • بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے خصوصی جرسی نمبر جاری کر دیا
  • سپرمین اور اسپائیڈر مین نصف صدی بعد دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
  • ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی، لاہور سرِ فہرست
  • دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر
  • سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، فیلڈ مارشل، نیول اور ائیر چیفس کا شاندار خراج عقیدت
  • لاہور سے گرفتار 7 بھارتی ایجنٹس میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا