سپرمین اور اسپائیڈر مین نصف صدی بعد دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ڈی سی کامکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارول کے ساتھ مشترکہ کراس اوور کامک جاری کررہا ہے جس میں سپرمین اور اسپائیڈر مین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سپرمین اسپائیڈر مین نمبر 1 نامی یہ ون شاٹ کامک 25 مارچ کو ریلیز ہوگا اور دونوں انڈسٹری جائنٹس کے 5 دہائیوں کے اشتراک کو نمایاں کرے گا۔ سپرمین اور اسپائیڈر مین پہلی بار 1976 میں شائع ہونے والے سپرمین ورسز دی امیزنگ اسپائیڈر مین نمبر 1 میں اکٹھے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دوچھتی میں چھپی نایاب کتاب ’سپرمین‘ 90 لاکھ ڈالر میں فروخت
نئے کامک میں کلارک کینٹ اور پیٹر پارکر صحافتی ذمہ داریوں کے تحت ایک اہم خبر کی کھوج میں مصروف ہیں۔ دونوں رپورٹرز جلد ہی ایک ایسی سازش کے مرکز میں پہنچ جاتے ہیں جسے برینی ایک اور ڈاکٹر آکٹوپس چلا رہے ہیں اور جو دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم کینٹ اور پارکر عام رپورٹر نہیں ہیں۔
یہ کامک مارک ویڈ نے لکھا ہے جبکہ آرٹ ورکس ہورہے خیمنز نے تیار کیا ہے۔
کامک میں مرکزی کہانی کے ساتھ کئی مختصر بونس اسٹوریز بھی شامل ہوں گی جن میں ڈی سی اور مارول کے درج ذیل کرداروں کے جوڑے پیش کیے جائیں گے
لوئس لین اور میری جین واٹسن
جمی اولسن اور کارنیج
سپر بوائے لیجن اور اسپائیڈر مین 2099
پاور گرل اور پنیشر
سپر بوائے پرائم اور اسپائیڈر مین
اسپیشل کاور ایڈیشنکامک کے لیے مختلف ڈی سی آرٹسٹس نے متعدد ویرینٹ کاور تیار کیے ہیں جن میں مائکل جینن، جم لی، اسکاٹ ولیمز، الیکس سنکلیئر اور رافیل البکرکی شامل ہیں۔
50ویں سالگرہ کی تقریباتڈی سی اور مارول کی پچاس سالہ شراکت کے سلسلے میں 1976 کی اصل کراس اوور پبلیکیشن کے اسپیشل کلیکٹر ایڈیشن بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ ٹریژری ایڈیشن 50تھ اینی ورسری آف سپرمین ورسز دی امیزنگ اسپائیڈر مین نمبر 1 سات جنوری کو جبکہ ڈی سی اینڈ مارول پریزنٹ سپرمین اینڈ اسپائیڈر مین ٹریژری ایڈیشن نمبر 1 چار فروری کو ریلیز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپرمین کی پہلی فلم پر مبنی کامک بک 6 ملین ڈالر میں فروخت
سال 2025 میں پہلے مارول کی جانب سے ڈیڈ پول بیٹ مین نمبر 1 سترہ ستمبر کو اور بعد ازاں ڈی سی کا بیٹ مین ڈیڈ پول نمبر 1 انیس نومبر کو پیش کیا گیا جنہیں شائقین کی مقبولیت کے باعث اضافی پرنٹ رنز دیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپائیڈر مین انڈسٹری جائنٹس ڈی سی کامکس سپرمین ہورہے خیمنز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپائیڈر مین ڈی سی کامکس ہورہے خیمنز اور اسپائیڈر مین
پڑھیں:
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا، لیکن جب تنقید کرنے والے خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک ادارے نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔ نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر تنقید کافی برھ گئی تو جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔ غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات
نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ شوہر کے مؤقف کی تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا
بنگلہ دیشی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم سے متعلق قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔ غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔
نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ ڈرائیور، دوسری کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا، ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔
پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی
اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مزید :