ٹنڈوآدم، کھڈرو سٹی فیڈر لوڈ شیڈنگ فری کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)کھڈرو میں بجلی کے نئے فیڈر کا افتتاح ، افتتاح سی او حیسکو نے کیا ، کھڈرو سٹی فیڈر کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ سی او حیسکو فیض اللہ ڈاہری۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر واقع سچل گارڈن کھڈرو میں حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے کھڈرو شہر کی بجلی کو لوڈ شیڈنگ سے آزاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جس جس شہر اور دیہات میں لائٹ کی ماہانہ ریکوری مکمل ہوتی ہے وہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے تاکہ صارفین کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات مل سکے اور صارفین سہولت کے ساتھ بجلی کو استعمال کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ کہ میں فیض اللہ ڈاہری سی او حیسکو حیدرآباد یہ اعلان کرتا ہوں کہ آج 17 فروری 2026 ابھی 8 بجکر 40 منٹ سے کھڈرو سٹی لوڈ شیڈنگ فری ہوگا ، اور شہر کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈر (جو کم و بیش تین کروڑ روپے کی لاگت سے نصب ہوا ہے) کا نام کھڈرو سٹی فیڈر ہوگا ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اس بات پر منحصر ہے کھڈرو کے بجلی صارفین نہ خود بجلی چوری کرینگے اور نہ ہی چوری ہونے دینگے اور اس بات کی یقین دہانی کھڈرو کے نوٹ ایبل پرسن کو تحریری معاہدے کی صورت میں کرانی ہوگی , انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ ہر اس فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری کردیا جائے جہاں بجلی چوری نہ ہوتی ہو ، بل ادا کرنے والے صارفین کا یہ حق بنتا ہے کہ انہیں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ بحیثیت سی او وہ اس سے قبل 35 فیڈر لوڈ شیڈنگ فری کرچکے ہیں اور آج یہ 36 واں فیڈر کھڈرو سٹی نیو فیڈر ہے جسے لوڈ شیڈنگ سے آزاد کیا جاتا ہے بعد ازاں ایکسیئن حیسکو سانگھڑ اور کھڈرو کی بزنس کمیونٹی کے سربراہ غلام مصطفیٰ خلجی نے تحریری معاہدے پر دستخط کئے ، انہوں نے ایس ڈی او حضوربخش ڈاہری سمیت تمام ان افسران کی تحسین فرمائی جنہوں نے فیڈر کی تکمیل میں اپنا احسن کردار ادا کیا اور ساتھ ہی کھڈرو شہر کی میر برادری خصوصاّ میر مقبول احمد تالپور ، ڈاکٹر الہی بخش تالپور حاجی میر علی نواز حاجی انور علی تالپور کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں ان کے اعزاز میں اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کیا ، پروگرام میں معذزین شہر نیاز احمد جونیجو _چیئرمین ٹاوْن کمیٹی کھڈرو ، محمد رفیق منصوری امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ ، محمد مراد جونیجو سینئر صحافی عبدالقادر ڈاہری ، الیاس انجم افتخار علی ہوندل نعیم تالپور حاکم نایاب ریاض ڈاہری ، سمیت حیسکو عملدار ایس ای نواب شاہ ایکسئن سانگھڑ طارق ایس ڈی او ارشاد احمد لغاری سمیت سینکڑو ں افراد نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ فری کو لوڈ
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :