عوامی بزنس گروپ کا پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اْکامرس ڈیسک) لاہورچیمبر کے برسراقتدار گروپ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف ) کو ایک اور کامیابی مل گئی۔عوامی بزنس گروپ نے پیاف انجم نثار گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ کا بڑا کاروباری گروپ ہے۔عوامی بزنس گروپ ڈی ایچ اے میجر رفیق حسرت کی قیادت میں 40رکنی وفد کے ہمراہ تین اہم رہنما شاہان شیخ، اسد مرزا اور فیصل شاہد بٹ نے پیاف کی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا اور پیاف قائدین سے ملاقات کی۔پیٹرن انچیف پیاف ونائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار،چیئرمین پیاف و صدرر لاہور چیمبرفہیم الرحمن سہگل سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چوہدری سینئر ،نائب صدر لاہور چیمبرتنویر احمد شیخ نے عوامی بزنس گروپ کے رہنمائو ں کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی بزنس گروپ
پڑھیں:
کوئٹہ ،کیسکو کا عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-15
کوئٹہ( آئی این پی )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئریوسف شاہ خان کی زیر نگرانی آن لائن کچہری کاانعقادکیاگیا۔جس میں کیسکوکے چیف انجینئر (کسٹمرسروسز) مرزااعزازبیگ، فنانس ڈائریکٹر محسن احسان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔آن لائن کچہری میںکوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز کے مختلف علاقوں کے صارفین نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کو اپنے متعلقہ علاقوںکی بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جس کے ازالے کیلئے انہوںنے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئریوسف شاہ خان نے آن لائن کچہری میں صارفین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیسکوکے زیر انتظام تمام علاقوں کے صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے کیسکو تمام آپریشن سرکلز میں آن لائن کچہری کااانعقاد کررہی ہے اوراس کا سب سے زیادہ فائدہ صارف کوہی حاصل ہوتاہے کیونکہ اس اقدام سے صارف کا مسئلہ کم سے کم وقت میں حل کیاجاتاہے ۔اسکے علاوہ انہوںنے فون پر رابطہ کرنے والے تمام صارفین سے گزارش کی کہ وہ اپنے ذمہ بجلی کے بل بروقت جمع کرائیں اور بجلی کے غیرقانونی استعمال کرنے والے بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں بھی کیسکوسے تعاون کریں تاکہ اُنکے بجلی کی فراہمی کے اوقات کار کو بڑھایاجاسکے۔