اوپن اے آئی نے نیا ماڈل جی پی ٹی 5.2 پیش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنا نیا اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5.2 متعارف کرا دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے کچھ ہی عرصہ قبل جی پی ٹی 5.1 پیش کیا تھا، مگر گوگل جیمنائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اس مقابلے کو مزید سخت بنا دیا، اور اسی تناظر میں اوپن اے آئی نے اپنا نیا ماڈل پیش کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی۔
کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.
جی پی ٹی 5.2 تین مختلف موڈز—انسٹنٹ، تھنکنگ اور پرو—میں دستیاب ہوگا، جن میں ہر ایک کو مخصوص نوعیت کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ نیا ماڈل چیٹ جی پی ٹی اور اے پی آئی دونوں پر فعال کردیا گیا ہے اور اس وقت دنیا کا “سب سے اسمارٹ” اے آئی ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جی پی ٹی 5.2 کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی بہتر سوچنے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ ٹاسک کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے منطقی انداز میں حل ترتیب دیتا ہے، پیچیدہ سوالات کی تہہ تک پہنچتا ہے اور تحقیقی نوعیت کے سوالات پر بھی مؤثر جواب دیتا ہے۔
اس ماڈل کی میموری بھی نمایاں طور پر وسیع کر دی گئی ہے۔ اب صارف پورے پراجیکٹ فولڈر، تحقیقاتی مقالہ، قانونی دستاویزات، لمبی رپورٹ یا کوئی بھی بڑی فائل اپ لوڈ کرے، تو جی پی ٹی 5.2 ان مواد کو نہ صرف ٹریک کرے گا بلکہ اسے مسلسل یاد بھی رکھے گا۔ اسی میموری اپ گریڈ کی وجہ سے یہ چارٹس، ڈایاگرامز اور سافٹ ویئر کو بھی بہتر انداز میں سمجھنے اور تشریح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ نیا ماڈل پہلے کے مقابلے میں زیادہ قابلِ اعتماد ہے اور اس میں غلطیوں کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر کسی مقام پر غلطی پیدا بھی ہو جائے تو صارف کو اسے درست کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی۔
جی پی ٹی 5.2 کو مرحلہ وار چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو، گو، بزنس اور انٹرپرائز صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ پچھلے ورژن جی پی ٹی 5.1 تک رسائی آئندہ تین ماہ میں مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ پیش رفت نہ صرف اوپن اے آئی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مستقبل کی اے آئی جنگ میں اس کے اگلے بڑے قدم کا بھی اشارہ دیتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 2 نیا ماڈل
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔