قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ جب وہ پاکستان کی انڈر16 ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے تو اسٹارک کی طرز پر باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتے تھے، مچل اسٹاک کسی بھی نوجوان کرکٹر کے لیے رول ماڈل ہیں۔

بریزبن ہیٹ کے نئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے رول ماڈل اور ہم سمت باؤلر مچل اسٹارک کا شکریہ ادا کیا ہے، جن کی باؤلنگ کی طرز نے ان کی اپنی کرکٹ میں کامیابی کا نقشہ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے

35 سالہ اسٹارک موجودہ ایشز سیریز میں شاندار فارم میں ہیں، دو ٹیسٹ میچز میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں جن کا اوسط 14 ہے۔ ان کی یہ کاوشیں انہیں پاکستان کے عظیم بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑنے میں مدد دے رہی ہیں، اور اسٹارک اب 420 وکٹوں کے ساتھ اکرم سے چھ وکٹیں آگے ہیں۔

اسٹارک اب بھی اکرم کو بہترین بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مانتے ہیں، جس سے شاہین شاہ آفریدی بھی متفق ہیں۔ جنہوں نے مچل اسٹارک کی تعریف کی ہے اور کہا کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں ان کی باؤلنگ نے انہیں متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ پاکستان کی انڈر-16 ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے اور اسٹارک کی طرز پر باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتے تھے، خاص طور پر فلر باؤلنگ جس میں اسٹارک نے ورلڈ کپ کے دوران بہت کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد وسیم اکرم کا ردعمل آگیا، مچل اسٹارک کو کیا پیغام دیا؟

آفریدی نے کہا کہ اسٹارک ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہیں اور کسی بھی نوجوان کرکٹر کے لیے رول ماڈل ہیں۔ 25 سالہ پاکستانی باؤلر نے تینوں فارمیٹس میں اپنی کارکردگی دکھائی ہے، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 96 میچز میں 126 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اوسط 21.

26 کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ بریزبن ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے خوش ہیں اور بی بی ایل میں کھیلنے کے موقع کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ گابا کی باؤنسنگ وکٹ پر کھیلنا بھی ان کے لیے دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے کئی ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز میں وہاں کھیل چکے ہیں۔

ہیٹ کے دوسرے اسٹار بائیں ہاتھ کے باؤلر اسپینسر جانسن کی مکمل بی بی ایل سیزن سے محرومی کے باعث شاہین شاہ آفریدی پر بریزبن کی 2025-26 کیمپین میں زیادہ ذمہ داری ہوگی، جو منڈے کو جیلونگ میں میلبرن رینیگیڈز کے خلاف شروع ہوگی۔ آفریدی نے کہا کہ وہ ٹیم کے لیے اپنا رول ادا کرنے کے لیے یہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کی بہترین ٹیم کااعلان،شاہین شاہ کپتانی کریں گے

ہیٹ کے اسٹار نیتھن میک سوینی نے بھی آفریدی کے ساتھ کھیلنے کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ گابا کی وکٹ آفریدی کے باؤلنگ اسٹائل کے لیے بہترین ہے اور اسپینسر کی غیر موجودگی میں آفریدی بہترین ریپلیسمنٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آسٹریلیا بگ بیش لیگ پاکستان شاہین شاہ آفریدی کرکٹ مچل اسٹاک

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بگ بیش لیگ پاکستان شاہین شاہ ا فریدی کرکٹ مچل اسٹاک شاہین شاہ آفریدی مچل اسٹارک فاسٹ باؤلر نے کہا کہ رول ماڈل ٹیم کے کے لیے

پڑھیں:

خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا نے اپنے منگیتر پلاش موچل سے شادی پہلے موخر کی لیکن اب شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کی پروپوزل ویڈیو سمیت وہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں جن میں ان کے منگیتر نظر آ رہے تھے۔

بھارتی کرکٹر سمریتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی 24 نومبر 2025 کو ہونا تھی، تاہم شادی سے چند گھنٹے قبل ہی سمریتی کے والد کی طبیعت بگڑنے اور اسپتال منتقل ہونے کے باعث تقریب ملتوی کر دی گئی۔

اگلے روز پلاش موچل بھی سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

چند روز تک اس بات کی شدید بحث جاری رہی کہ شادی ہو گی یا نہیں، لیکن اتوار کے روز دونوں نے اپنے بیانات کے ذریعے واضح کر دیا کہ اب شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔

منگیتر نے پروپوزل ویڈیو اور ورلڈ کپ جیت کی کلپ بھی ڈیلیٹ کر دی

شادی منسوخی کے اعلان کے بعد دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کیا۔
سمریتی مندھنا نے اپنے اکاؤنٹس سے شادی اور پری ویڈنگ تقریبات سے متعلق تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دیں۔

اب پلاش موچل نے بھی وہ تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنا شروع کر دی ہیں جن میں وہ سمریتی کے ساتھ نظر آتے ہیں، جن میں پروپوزل ویڈیو اور ویمنز  کرکٹ ورلڈ کپ جیت کے جشن کا  کلپ بھی شامل ہے۔ تاہم ان کے اکاؤنٹس پر کچھ ایسی پوسٹس اب بھی موجود ہیں جن پر عوام کی جانب سے شدید تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پلاش موچل کا مؤقف

پلاش موچل نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے ذاتی تعلقات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت تکلیف دہ رہا کہ لوگ بغیر کسی بنیاد کے افواہوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ میری زندگی کا مشکل ترین دور ہے، لیکن میں اسے وقار کے ساتھ قبول کروں گا۔ امید ہے کہ بطور معاشرہ ہم غیر مصدقہ خبروں پر فیصلہ صادر کرنے سے پہلے رُکنا سیکھیں گے۔

سمریتی مندھنا کا بیان

دوسری طرف سمریتی مندھنا نے بھی اپنے بیان میں شادی منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں میری زندگی سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہوئیں، اور اب ضروری ہے کہ میں واضح کروں کہ شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔
میں ایک پرائیویٹ زندگی گزارنے والی انسان ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور ہمیں اپنے طور پر آگے بڑھنے دیں۔

اپنے کیریئر کے حوالے سے سمریتی نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ میں بھارت کے لیے کھیلتی رہوں اور مزید ٹرافیاں جیتوں۔ یہی میرا فوکس ہے۔
آپ سب کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا

متعلقہ مضامین

  • 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار
  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • بگ بیش، شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بابر اعظم اور شاہین آفریدی بی بی ایل کھیلنے آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بی بی ایل: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آسٹریلیا پہنچ گئے
  • ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد اوپن اے آئی کیا کرنے جا رہا ہے؟
  • خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
  • بھارتی موسیقار اور ویمن کرکٹر کی شادی منسوخ کے جواب پر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں