بگ بیش، شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کے اسٹار کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں.
لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی جبکہ شاہین شاہ آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے.
دونوں فرنچائزز نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے کھلاڑیوں کی آمد کی تصدیق کی ہے، شاہین شاہ آفریدی جو بی بی ایل 15 کے نمبر ون ڈرافٹ پک تھے، سب سے پہلے برسبین پہنچے.
برسبین ہیٹ نے ایکس پر شاہین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نمبر ون ڈرافٹ پک برسبین پہنچ گئے ہیں.
The number one draft pick has landed. Welcome to Brisbane, @iShaheenAfridi ???? #BBL15 | @BrisbaneAirport pic.twitter.com/gr9qQdtrY3
— Brisbane Heat (@HeatBBL) December 8, 2025دوسری جانب سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کی آمد کی 14 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے دکھائی دیتے ہیں.
???? pic.twitter.com/BqGnXoOVRr
— Sydney Sixers (@SixersBBL) December 9, 2025ویڈیو کے ساتھ صرف یہ الفاظ لکھے گئے،وہ پہنچ گئے ہیں۔ بی بی ایل 15 کا انعقاد 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہوگا، لیگ کے دوران مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہین شاہ ا فریدی پہنچ گئے
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔