قومی کرکٹرز کے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے آسٹریلیا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، سٹار کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے، اس سے پہلے شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، آسٹریلوی لیگ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی، بی بی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مشروط این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بی بی ایل

پڑھیں:

اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو delusional mind یا بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔ ڈی جی آئی…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 7, 2025

مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین افواجِ پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

’یاد رکھیں! ملکی وقار، خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کسی بھی سطح پر کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔‘

دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے رویے پر پوری قوم کو جواب دینا چاہیے، یہ ایسا شخص ہے جو اقتدار کے لیے کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے، اس شخص کو اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہاکہ ایک جماعت مسلسل فوج پر حملے کیے جا رہے تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسی لیے جواب دینا مناسب سمجھا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صبح شام اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، لیکن جب عمران خان کو اقتدار چاہیے ہوتا ہے تو کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے کبھی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت نہیں کی، یہ موقع پرست لوگ ہیں، انہی کے دور میں دہشتگردوں کو ملک میں لا کر بسایا گیا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ملکی سلامتی اور دہشتگردوں کے خلاف مؤقف بنیادی چیز ہے، جس پر اتفاق کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے حب الوطنی کا ثبوت دیا، اور کبھی پاکستان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔

مزید پڑھیں: مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی ختم، فیصل واوڈا نے سخت پیغام دے دیا

انہوں نے کہاکہ دھاندلی سمیت دیگر مسائل پر بات ہو سکتی ہے، لیکن ملک پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، پختونوں کی حب الوطنی پر زرا برابر بھی شک نہیں کیا جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ افغان طالبان رجیم گارنٹی دینے کو تیار نہیں کی ان کی سرزمین ہمارے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ افغانستان نے ہماری سرحد کا احترام نہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل خواجہ آصف ذہنی مریض ڈی جی آئی ایس پی آر عمران خان فوجی قیادت وزیر دفاع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بگ بیش، شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بی بی ایل میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے
  • آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
  • بی بی ایل: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آسٹریلیا پہنچ گئے
  • کراچی،سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل نایف شاہین آر ایم السلیطی ملاقات کررہے ہیں
  • اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
  • اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف
  • ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار
  • اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قومی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، حنیف عباسی