فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس میں خوفناک آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:مسافر بس میں آگ، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ، تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
حادثہ موٹروے ایم-4 ٹوبہ ٹیک سنگھ، کے قریب پیش آیا، نجی کمپنی کی بس میں آگ بھڑکی تھی، مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔
آگ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے لگی، موٹروے پولیس نے بروقت آگ کی نشاندہی کرتے فوری طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔
سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ بس میں سوار 44 مسافر اور عملہ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :