شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سٹی 42 : شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون بند کردی گئی ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بدفعلی کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر ورثا سر اپا احتجاج
— فائل فوٹومظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے بعد ورثا سراپا احتجاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کی ہلاکت کے بعد ورثاء نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بدفعلی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ زیر حراست ملزم پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر دیہی مرکز صحت خان گڑھ منتقل کیا جا رہا تھا، مگر راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔