احسن اقبال کے بیان پر ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب الیکشن سے پہلے اتر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ جی بی میں دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب الیکشن سے پہلے اتر گیا ہے۔ الیاس صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کے نام پر صرف دعوے اور وعدے ملے، عملی طور پر کوئی بڑا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل بجلی فراہمی کے اعلانات عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔ ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کی فراہمی کے لیے بیدار ہیں اور اب محض بیانات اور اعلانات سے انہیں مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الیاس صدیقی نے احسن اقبال کے گلگت بلتستان نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی