Express News:
2025-11-25@15:38:24 GMT

سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج کھیلا جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے ہی فائنل میں رسائی کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے اپنے بقیہ دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔

زمبابوین ٹیم تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

زمبابوے ٹیم اگر آج ناکامی کا شکار ہوتی ہے تو اسے فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی

ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی : ابو ظہبی T10 کے 2025 ایڈیشن میں شاندار کارکردگیوں اور نئے سنگِ میل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اجمان ٹائٹنز کے فاسٹ بولر زمان خان نے نادرن واریرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ایونٹ کو نئی سنسنی بخشی ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چند منتخب بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے 145 کھلاڑی شریک ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی نمایاں نمائندگی ہے۔


بیٹنگ میں تیز ترین 12 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ اب بھی محمد شہزاد، کرس گیل اور محمد وسیم جونیئر کے پاس ہے۔ رنز کی دوڑ میں ٹام کولر–کڈمور، نکولس پوران اور روومن پاول سرفہرست ہیں جبکہ چھکوں کے اعتبار سے پوران 131 چھکوں کے ساتھ سب پر بھاری ہیں۔


بولنگ میں ڈیوائن براوو 39 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ نوین الحق اور قیس احمد بھی ٹاپ تین میں شامل ہیں۔
ٹائٹل جیتنے میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز تین بار کی چیمپیئن ٹیم ہے، جبکہ نادرن واریرز دو مرتبہ فاتح رہ چکی ہے۔
ایونٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ مزید ریکارڈز اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں، ٹرمپ سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز، زمبابوے کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز، انجانے خدشات نے آئی لینڈرز کولپیٹ میں لے لیا
  • آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
  • آسٹریلیاکے دورہ پاکستان میں ردوبدل کی اطلاعات
  • لسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے شکست دے دی
  • سہ ملکی سیریز، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی
  • آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل متوقع
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا