مقبول احمد گوندل نے آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف جج چیف کورٹ علی بیگ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر احمد خٹک، سیکرٹری محکمہ اطلاعات دلدار احمد ملک، سپریم اپیلٹ کورٹ کے رجسٹرار، ججز، عملہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آڈیٹر جنرل پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل گلگت بلتستان حلف اٹھا لیا۔ چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ایک پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف جج چیف کورٹ علی بیگ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر احمد خٹک، سیکرٹری محکمہ اطلاعات دلدار احمد ملک، سپریم اپیلٹ کورٹ کے رجسٹرار، ججز، عملہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔حلف برداری کے بعد معزز مہمانوں نے نئے آڈیٹر جنرل کو مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی کامیاب انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئے آڈیٹر جنرل مالی نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کے عمل کو مزید مستحکم کریں گے۔
واضح رہے کہ مقبول احمد گوندل فی الوقت آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پر بھی براجمان ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد آڈیٹر جنرل گلگت بلتستان نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقاتیں کیں۔ اپنے دورہ گلگت کے موقع پر آڈیٹر جنرل پاکستان نے آڈیٹر جنرل آفس گلگت بلتستان میں نصب جدید سولرائزیشن سسٹم کا افتتاح کیا اور محکمے کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان محمد لقمان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی آمد پر خوش آمدید کہا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ساجد محمود راجہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنے خطاب میں آڈیٹر جنرل آفس گلگت بلتستان کی ڈیجیٹلائزیشن، ڈیجیٹل پے منٹس، آن لائن ٹوکن سسٹم، جی پی فنڈز کی اپ ڈیٹس، آل پینشنرز آئی بینک، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ای آفس پراجیکٹس کی زبردست تعریف کی اور تمام عملے کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکرٹری گلگت بلتستان مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔