لاہور:

لاہور کے مینارِ پاکستان میں جاری تین روزہ اجتماعِ عام کے دوران نیشنل یوتھ ایکسیلینس ایوارڈز کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

 اس ایوارڈ شو کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا اور اُن باصلاحیت چہروں کو سامنے لانا تھا جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔

تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ معروف سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹرز طلحہ احمد اور محمد شیراز بھی اُن نمایاں شخصیات میں شامل تھے جنہیں خصوصی طور پر سراہا گیا۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے دونوں نوجوانوں کو ان کی تخلیقی صلاحیت، مثبت اندازِ بیان اور معاشرے میں تعمیری پیغام عام کرنے پر یوتھ ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازا۔

اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کو بھی مینار پاکستان اجتماع عام میں یوتھ ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ، کوہ پیما شہروز کاشف کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

تقریب کے شرکاء نے بتایا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے ایونٹس نہایت اہم ہیں کیونکہ یہ نہ صرف انہیں مزید بہتر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں بلکہ پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے نوجوانوں نے اس اعزاز کو اپنی کامیابی کا نہیں بلکہ نئی ذمہ داری کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں بڑا قدم، جدید سیب میرین کیبل ہاکس بے پہنچ گئی

کراچی:

پاکستان کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔

جدید ترین عالمی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحل ہاکس بے پر کامیابی سے پہنچا دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کا دنیا سے ہائی اسپیڈ ڈیٹا رابطہ مزید مستحکم ہونے جا رہا ہے۔

ہاکس بے پر سب میرین کیبل کی لینڈنگ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی زرار احمد خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں تکنیکی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

وزارتِ آئی ٹی کے ترجمان کے مطابق یہ کیبل 21 ہزار 700 کلومیٹر پر محیط ہے جو سنگاپور سے اپنا سفر شروع کرتی ہے اور فرانس تک جاتی ہے، جب کہ اس عالمی نیٹ ورک میں کراچی ایک اہم اسٹریٹجک پوائنٹ کے طور پر شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی می وی 6 کی آمد سے پاکستان نہ صرف دنیا کے متعدد ممالک کے ساتھ تیز رفتار اور زیادہ محفوظ ڈیٹا کنیکٹیویٹی حاصل کرے گا بلکہ انٹرنیٹ کے معیار، رفتار اور بین الاقوامی ڈیٹا روٹس کی استعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • محمد شیراز اور طلحہ احمد کو مینارِ پاکستان میں ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
  • کراچی، عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں بڑا قدم، جدید سیب میرین کیبل ہاکس بے پہنچ گئی
  • وی لاگر محمد شیراز نے جماعت اسلامی کا ایکسیلینس ایوارڈ ملنے کی ویڈیو شیئر کردی
  • انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی
  • ٹنڈو محمد خان پریس کلب کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد
  • امریکہ سے مریم نواز کے نام خط آگیا ، تعریفوں کے پل باندھ دئیے
  • امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط