data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے نتیجے میں مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔

لنکن اوپنرز پاتھم نیسانکا 17 اور کامیل میشارا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوسال پریرا 25 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔جنیتھ لیاناگے نے 38 گیندوں پر 41 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر قومی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آل راؤنڈر محمد نواز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد، فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا میچ میں

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل آئیں گے

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 27 نومبر کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔

سیریز کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا
  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی ا نجری کا شکار
  • ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہل بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹرائی نیشن سیریز: شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار
  • سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل آئیں گے
  • ٹرائی نیشن سیریز: دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے کا سری لنکا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف
  • ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا کا زمبابوے کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ