Jasarat News:
2025-11-22@12:32:32 GMT

ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہیملٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا ہی سے غلط ثابت ہوا، صرف چند اوورز کے اندر پوری بیٹنگ لائن دباؤ میں آگئی اور کوئی کھلاڑی لمبی اننگز نہ کھیل سکا۔

کیریبیئن ٹیم 161 رنز پر سمٹ گئی، جس میں روسٹن چیز 38 اور جون کیمپبیل 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کھاری پیری 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیوی بولرز نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میٹ ہینری نے 4 شکار کیے، جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کائل جیمیسن اور زیک فولکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بہتر نہ تھا اور 32 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گر گئیں۔ تاہم مارک چیپمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ مائیکل بریسویل 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں کی شاندار شراکت نے ٹیم کو 30.

3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف تک پہنچا دیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 1-3 سے اپنے نام کر چکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 2 دسمبر سے شروع ہوگی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ

پڑھیں:

ایشیز سیریز، آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے پلئینگ الیون کی تصدیق کردی ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈبیو کریں گے، پلئینگ الیون میں عثمان خواجہ جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔

ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا
  • انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈز سے 30 ہلاک، 21 لاپتہ افراد کی تلاش جاری
  • شائی ہوپ نے 13 ٹیموں کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
  • ایشیز سیریز، آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
  • ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل