ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کو واک کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔
پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آٸینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ صدر کی جانب سے آئینی ترمیم کی توثیق کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں ترمیم کا عنوان ستائیسویں آئینی ترمیم ایکٹ دو ہزار پچیس ہے۔ ترمیم کو ’’آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مزید ترمیم‘‘ قرار دیا گیا ۔ ترمیم کا مقصد ’’آئین میں مزید ضروری تبدیلیاں ‘‘بیان کیا گیا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں مکمل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم