فریال تالپور سے نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و انچارج آزاد کشمیر امور فریال تالپور سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی۔
یہ ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، اور اس دوران فیصل ممتاز راٹھور نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، فیصل راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد
انہوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے کشمیر کاز کے ویژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
فریال تالپور نے ملاقات کے دوران فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کے عوام، خاص طور پر نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے نوجوان پارلیمنٹیرین راجا فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کیا ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کے حلقہ حویلی کہوٹہ سے ہے، اور وہ اس وقت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔ فیصل راٹھور چوہدری انوارالحق کی کابینہ میں وزیر لوکل گورنمنٹ تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر پیپلز پارٹی چوہدری انوارالحق فریال تالپور نامزد وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی چوہدری انوارالحق فریال تالپور وی نیوز فیصل ممتاز راٹھور فریال تالپور زاد کشمیر کے پیپلز پارٹی
پڑھیں:
نئے نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں ؟
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف 17 نومبر کو تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری ہوگی ۔ ان کی جگہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی راہ میں کھڑی سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔عدم اعتماد لانے والی جماعت یعنی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان نئے وزیر اعظم کی نامزدگی پر تنازع ہورہا تھا جسے پارٹی قیادت نے فیصل ممتاز راٹھور کی نامزدگی سے بظاہر حل کر لیا ہے۔
غیر فعال صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا لازمی، ای کامرس و سوشل میڈیا کے لیے سخت ہدایات
فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ وہ آزاد کشمیر کے ایک نمایاں سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جبکہ ان کی والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی صدر رہ چکی ہیں۔
راٹھور خاندان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے اور برسوں سے آزاد کشمیر کی سیاست میں اثرورسوخ رکھتا ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور متوسط طبقے کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔ پارٹی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے قریبی اور بااعتماد رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ان کے والد بھی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کوجیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
فیصل ممتاز راٹھور نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی میں حاصل کی اور گریجویشن پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ ان کے والد ممتاز حسین راٹھور نے آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا اور 1975 کے بعد سینئر وزیر، 1990 میں وزیراعظم، 1991 میں اپوزیشن لیڈر اور 1996 میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی رہے۔
والد کے انتقال کے بعد 1999 میں ان کے بڑے بھائی مسعود ممتاز راٹھور اسمبلی کے رکن منتخب ہوئےجبکہ فیصل ممتاز راٹھور نے LA-17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006 میں انتخاب لڑا اور 2011 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔
سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی ایس یو وی "فرانکس (Fronx)" کی باضابطہ نمائش کر دی
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وہ وزیر رہے۔ 2016 میں انہیں ایک سیاسی مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا لیکن بعد میں وہ اسی مقدمے میں بے گناہ قرار پائےاور باعزت بری ہوئے۔
23 مارچ 2017 کو انہیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھااور وہ آج تک اسی عہدے پر فائز ہیں۔ وہ 2021 میں دوبارہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اپوزیشن میں متحرک کردار ادا کرتے رہے ۔2023 میں چوہدری انوارالحق کی اتحادی حکومت میں انہیں وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی بنایا گیا، جبکہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کےاستعفے منظور کرلیے
فیصل ممتاز راٹھور اپنی نرم گفتار، صلح جو اور غیر متنازعہ شخصیت کے باعث سیاسی و عسکری حلقوں اور عوام میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔وہ قومی میڈیا کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور نجی ٹی وی پر مستقل پروگرام کرتے رہے ہیں۔