City 42:
2026-07-24@05:55:28 GMT

نئے نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں ؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

 ویب ڈیسک :  آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف 17 نومبر کو تحریک عدم اعتماد کی رائے شماری ہوگی ۔ ان کی جگہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی راہ میں کھڑی سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔عدم اعتماد لانے والی جماعت یعنی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان نئے وزیر اعظم کی نامزدگی پر تنازع ہورہا  تھا جسے پارٹی قیادت نے فیصل ممتاز راٹھور کی نامزدگی سے بظاہر حل کر لیا ہے۔

غیر فعال صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا لازمی، ای کامرس و سوشل میڈیا کے لیے سخت ہدایات

فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ وہ آزاد کشمیر کے ایک نمایاں سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جبکہ ان کی والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی صدر رہ چکی ہیں۔

راٹھور خاندان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے  اور برسوں سے آزاد کشمیر کی سیاست میں اثرورسوخ رکھتا ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور متوسط طبقے کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔ پارٹی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے قریبی اور بااعتماد رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ان کے والد بھی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ 

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کوجیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

فیصل ممتاز راٹھور نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی میں حاصل کی اور گریجویشن پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ ان کے والد ممتاز حسین راٹھور نے آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا اور 1975 کے بعد سینئر وزیر، 1990 میں وزیراعظم، 1991 میں اپوزیشن لیڈر اور 1996 میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی رہے۔

والد کے انتقال کے بعد 1999 میں ان کے بڑے بھائی مسعود ممتاز راٹھور اسمبلی کے رکن منتخب ہوئےجبکہ فیصل ممتاز راٹھور نے LA-17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006 میں انتخاب لڑا اور 2011 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔

سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی ایس یو وی "فرانکس (Fronx)" کی باضابطہ نمائش کر دی

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وہ وزیر رہے۔ 2016 میں انہیں ایک سیاسی مقدمے میں گرفتار بھی کیا گیا لیکن  بعد میں وہ اسی مقدمے میں  بے گناہ قرار پائےاور باعزت بری ہوئے۔

23 مارچ 2017 کو انہیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھااور وہ آج تک اسی عہدے پر فائز ہیں۔ وہ 2021 میں دوبارہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اپوزیشن میں متحرک کردار ادا کرتے رہے ۔2023 میں چوہدری انوارالحق کی اتحادی حکومت میں انہیں وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی بنایا گیا، جبکہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کےاستعفے منظور کرلیے

فیصل ممتاز راٹھور اپنی نرم گفتار، صلح جو اور غیر متنازعہ شخصیت کے باعث سیاسی و عسکری حلقوں اور عوام میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔وہ قومی میڈیا کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور نجی ٹی وی پر مستقل پروگرام کرتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع