Islam Times:
2026-07-24@03:03:24 GMT

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

ایل اے 17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006ء کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم 2011ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی بار ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟ اور پیپلز پارٹی میں کب شامل ہوئے؟ قیادت میں سے کس کا اعتماد حاصل ہے؟ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں، وہ 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ کنٹرول لائن پر واقع آزاد کشمیر کے دور افتادہ ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے فیصل ممتاز راٹھور اپنے والد کی طرح عوام میں گھل مل جانے والے اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرنے والے شمار کیے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کے دوران بھی وہ مذاکراتی عمل کا حصہ رہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم راولپنڈی میں مکمل ہوئی جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ عملی سیاست میں شریک ہوئے۔ ایل اے 17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006ء کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم 2011ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی بار ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ دوسری بار 2021ء کے انتخابات میں ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے اور اپوزیشن کا حصہ رہے، 2023ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد چوہدری انوارالحق کی کابینہ کا حصہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے بھی سربراہ رہے۔ فیصل ممتاز راٹھور اپنی مدر پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چند ماہ کی حکومت میں وہ عوامی امنگوں پر کس حد تک پورا اتر سکیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلی بار کے بعد

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار